خاتون پہلوانوں کے ساتھ جنسی استحصال کے معاملے میں ملزم ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ پر راؤز ایونیو کورٹ نے رسمی طور پر الزامات طے کر دیے۔ اس دوران برج بھوشن نے کہا کہ ’’میں قصوروار نہیں ہوں، مقدمات کا سامنا کروں گا۔‘‘ اب اس معاملے میں آئندہ سماعت کے لیے یکم جون کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
Published: undefined
راؤز ایونیو کورٹ میں برج بھوشن کے خلاف الزام طے ہونے کے بعد عدالت سے باہر میڈیا نے جب ان کے پچھلے بیان (جس میں 11 مئی کو انھوں نے کہا تھا کہ الزام ثابت ہونے پر پھانسی پر لٹک جاؤں گا) کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے برجستہ انداز میں کہہ دیا ’شام کو آ جائیے، لٹک جاتے ہیں۔‘ پھر انھوں نے نامہ نگار سے کہا کہ ’’کیا آپ مذاق کر رہے ہیں؟ میں نے کہا تھا کہ جس دن الزام ثابت ہوگا، فی الحال میرے خلاف الزام طے کیے گئے ہیں۔ انھیں اب اسے عدالت میں ثابت کرنا ہوگا اور ان کے پاس موجود ثبوتوں کے بارے میں بتانا ہوگا۔‘‘ برج بھوشن نے یہ بھی کہا کہ ’’میرے پاس میری بے گناہی کے سبھی ثبوت ہیں۔ یہ سبھی جھوٹے معاملے ہیں۔ دہلی پولیس کو ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے پاس میرے خلاف کیا ثبوت ہیں۔‘‘
Published: undefined
جب ایک نامہ نگار نے یہ سوال کیا کہ کیا الزامات کی وجہ سے انھیں الیکشن ٹکٹ کی قیمت ادا کرنی پڑی؟ اس پر برج بھوشن سنگھ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’میرے بیٹے کو ٹکٹ ملا ہے۔‘‘ واضح رہے کہ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار اس بات کو لے کر بی جے پی پر حملہ آور رہی ہیں کہ برج بھوشن کے دباؤ میں پارٹی نے ان کے بیٹے کو ٹکٹ دے دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined