قومی خبریں

’آئیے، خودکفیل بننے کی کوشش جاری رکھیں‘، ہندوستانی فضائیہ کی 92ویں سالگرہ پر فضائیہ چیف کا بیان

فضائیہ سربراہ مارشل امر پریت سنگھ نے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) سے موجودہ اور آنے والی ضرورتوں کو پورا کرنے اور اسے پھر سے متحد کرنے کا عزم مصمم کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/IAF_MCC">@IAF_MCC</a></p></div>

تصویر @IAF_MCC

 

ہندوستان میں 8 اکتوبر کو ’ایئرفورس ڈے‘ منایا جا رہا ہے۔ اس تاریخی موقع پر ملک میں جگہ جگہ تقاریب کا انعقاد بھی ہو رہا ہے، جشن کا ماحول ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ مارشل امرپریت سنگھ نے اس موقع پر تامبرام ایئرفورس اسٹیشن پہنچ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور فوجی جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ اپنی تقریر کے دوران انھوں نے ملک کے لوگوں کو اس بات کا یقین دلایا کہ فضائی افواج کسی بھی مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

Published: undefined

فضائیہ سربراہ مارشل امر پریت سنگھ نے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) سے موجودہ اور آنے والی ضرورتوں کو پورا کرنے اور اسے پھر سے متحد کرنے کا عزم مصمم کیا۔ انھوں نے عالمی سطح پر تحفظ کو لے کر ہو رہے بدلاؤ کا تذکرہ بھی کیا اور کہا ہے کہ ہمیں دورِ جدید کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنا ہوگا۔ ضرورت ہے کہ ہم بھی اپنی فضائیہ کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں۔ فضائیہ کو کسی بھی حالت سے مقابلہ کرنے کے لئے پوری مستعدی دکھانے کی ضرورت ہے۔ لیک سے ہٹ کر سوچنے کے ساتھ ساتھ نئی تکنیک کو اپنانا آج کے کثیر علاقائی ماحول میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔

Published: undefined

فضائیہ سربراہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے آگے کہا کہ ’’آئیے ہم ایک مضبوط، قابل اور خود کفیل فضائیہ کے لئے قدم بڑھانا جاری رکھیں۔ پچھلے ایک سال سے ہم نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو مضبوط کرنے، اپنے پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانے میں ضروری پیش رفت کی ہے۔ آج کے دن، جبکہ ہم ملک کے لئے قربان ہونے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ہمیں پچھلے سال کی اپنی کارکردگیوں کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ ہمیں مستقبل میں ملک کے لئے کچھ کر گزرنے کا جذبہ رکھنا چاہئے۔‘‘

Published: undefined

اس سال فضائیہ کے لیے سلوگن ’فضائیہ: قابل، طاقتور، خود مختار‘ رکھا گیا ہے، اس پر فضائیہ چیف نے کہا کہ ’’یہ ہماری توقعات کی پوری طرح سے عکاسی کرتا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں میں ہم بہتر تکنیک کے ساتھ اور زیادہ خود مختار ہو گئے ہیں۔ ہمارے سسٹم اور ہتھیاروں کے آپریشن میں نئی ​​سطحیں حاصل کی گئی ہیں۔ ہم نے 61 سال کے طویل وقفے کے بعد ہندوسانی سرزمین پر سب سے بڑے کثیر الاقوامی مشق کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں 30 سے زیادہ ممالک کے فضائی افواج نے حصہ لیا تھا۔‘‘

Published: undefined

فضائیہ چیف نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم ملک اور بیرون ملک میں امداد کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں فضائی افواج کو سیلاب زدہ علاقوں میں مدد کے لئے بلایا گیا، ساتھ ہی جنگل میں آگ لگنے کے حالات پر قابو پانے کے لئے بھی یاد کیا گیا۔ رواں سال مارچ میں تجارتی جہاز ایم وی روین کو بچانے کے لئے ہماری فضائیہ نے جو کارہائے نمایاں انجام دیا، اس کو لے کر فضائیہ کی کافی تعریف ہوئی۔ ہندوستانی فضائیہ تمام لوگوں کو کام کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined