نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے منگل کو ہندوستانی آئین كو ملک کی تہذیب و ثقافت اور آدرشوں کاعکاس بتاتے ہوئے ’یوم آئین‘ کو ’بنیاد ی فرائض کا تہوار‘ کے طور پر منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بتائے راستہ پر چل کر ہی نئے ہندوستان کی تعمیر کی جا سکتی ہے۔
Published: undefined
برلا نے آئین اپنانے کے 70 ویں سالگرہ پر پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین ہمارا رہنما ہے۔اس کا مثبت استعمال کر کے اسے اور مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ ایسی مثال پیش کریں جس سے ایک پیغام جائے اور لوگ اپنے فرائض پر عمل کریں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ آئین نے بنیادی انسانی زندگی کے ہر پہلو کو منظم کیا ہے۔ اداروں کا احترام کیا جانا چاہیے اور ملک کی خودمختاری کو محفوظ رکھا جانا چاہیے۔ آئین سے جہاں آزادی کو طاقت ملی ہے وہیں یہ ہمیں نظم و ضبط بھی سکھاتا ہے۔
Published: undefined
برلا نے لوگوں سے سائنسی سوچ کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین ہمیں آدرشوں اور فرائض کی بھی یاد دلاتا ہے۔ یہ ہمیں بنیادی فرائض اور آدرشوں کے اقدار کی بھی یاد دلاتا ہے۔صرف حقوق کی بات کرنے سے عدم توازن پیدا ہوتا ہے اور اس سے ملک کی ترقی کی رفتار سست ہوتی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے آئین کو راہ نما بتاتے ہوئے کہا کہ اس کا تخلیقی استعمال کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 70 سال کی ترقی کے سفر کے دوران آئین نے بہترین کردار ادا کیا ہے۔ اس نے چیلنجوں کے ساتھ ساتھ مواقع بھی دیئے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی سے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
برلا نے بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے ساتھ ہی آئین سازوں کا شکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی امیدوں کے مطابق آئین بنایا گیاہے۔ اس سے ملک کی ثقافت اور تہذیب کا اظہار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ70سال قبل یعنی 26 نومبر 1949 کو ملک نے آئین کو قبول کیا تھا جس کی خوشگوار یادیں آج بھی تازہ ہو جاتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز