نئی دہلی: شمالی ہندوستان میں شدید سردی ختم ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 3 سے 4 دنوں تک ملک کی کئی ریاستوں میں موسم تبدیل ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں سردی کی لہر کا امکان ہے۔ وہیں ملک کی راجدھانی دہلی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
موسم کی پیشن گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق شمال مغربی اتر پردیش میں ایک سائیکلونک سرکولیشن بن گیا ہے۔ وہیں، جنوبی اوڈیشہ پر ایک طوفان بن رہا ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر ملک کی موسمی سرگرمیوں میں تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
دہلی میں تیز دھوپ کی وجہ سے سردی میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں 14 فروری کو بارش ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں کم از کم درجہ حرارت پورے ہفتے 7 سے 10 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
Published: undefined
موسم کی پیشین گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی تلنگانہ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ساتھ ہی، کل سے جزائر انڈمان اور نکوبار میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں 10 سے 14 فروری کے درمیان بارش متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی، 11 فروری کو وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں، 12 فروری کو اڈیشہ میں اور 11 سے 12 فروری کے درمیان اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
Published: undefined
اس کے ساتھ ہی، گنگا مغربی بنگال میں 13 سے 15 فروری کے درمیان بارش کی سرگرمیاں دیکھی جائیں گی۔ مشرقی مدھیہ پردیش، ودربھ اور چھتیس گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی راجستھان اور گنگا مغربی بنگال میں 1 یا 2 مقامات پر سردی کی لہر چل سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز