قومی خبریں

غازی آباد میں تیندوے کی دہشت! وکلا کی ہڑتال، عدالتی امور معطل

بار ایسوسی ایشن کے سکریٹری نتن یادو نے کہا کہ غازی آباد عدالت کے احاطے میں تیندوے کے نظر آنے سے وکلا اور مدعیان میں بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور ہر کوئی خوف و ہراس کے سایہ میں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

غازی آباد: غازی آباد کی کچہری میں تندورے کی وجہ سے افرا تفری کا ماحول ہے۔ عدالتیں بند ہیں، کام کاج ٹھپ ہو گیا ہے اور وکلا ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جمعرات کو صبح 7.45 پر کچہری کے احاطہ میں تندوا دیکھا گیا ہے۔ اس کے بعد تمام وکلا نے اپنے اپنے چیمبرز بند کر دیئے اور ہڑتال پر چلے گئے۔

Published: undefined

دریں اثنا، وکلا کی ہڑتال کے سبب عدالتوں کے کمرے بھی نہیں کھل پائے اور جو عدالتی افسران اور جج حضرات اپنے کمرہ عدالت میں پہنچ گئے تھے وہ بھی واپس لوٹ گئے۔ عدالت کے تمام دروازوں کو بند کر دیا گیا۔

Published: undefined

بار ایسوسی ایشن کے سکریٹری نتن یادو نے کہا کہ غازی آباد عدالت کے احاطے میں تیندوے کے نظر آنے سے وکلا اور مدعیان میں بھگدڑ کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور ہر کوئی خوف و ہراس کے سایہ میں ہے۔ وکلا سیکورٹی کے حوالے سے ہڑتال پر ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’ہم نے مدعیان سے کہا ہے کہ وہ عدالت کے احاطے کو خالی کر دیں اور جلد از جلد اپنے گھروں کو بحفاظت پہنچ جائیں۔‘‘ اس سلسلے میں جمعرات کو بار ایسوسی ایشن غازی آباد کا اجلاس منعقد کیا گیا اور ہڑتال کی قرارداد منظور کی گئی۔ تجویز کی کاپی ڈسٹرکٹ جج سمیت تمام عدالتوں کو بھیج دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined