ہندوستان کی بائیں بازو کی سیاسی جماعتوں نے ہندوستان اور امریکہ کے وزرائے دفاع اور خارجہ کی مشترکہ میٹنگ میں حماس کے خلاف اسرائیلی فوجی کارروائی کو فوری طور پر روکنے کے عالمی مطالبے کی حمایت نہ کرنے پر مودی حکومت کی سخت تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ موقف اسرائیل کے اقدامات کو جائز قرار دینے والا ہے۔
Published: undefined
ایک مشترکہ بیان میں ان جماعتوں نے غزہ میں جاری کارروائی کو امریکہ اور یہودی ریاست کی طرف سے 'فلسطینیوں کی نسل کشی' قرار دیتے ہوئے اس کارروائی کو فوری طورپر بند کرنے کی اپیل کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم)، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، سی پی آئی (مارکسسٹ-لیننسٹ)، آل انڈیا فارورڈ بلاک اور ریوولیوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) نے ایک مشترکہ بیان میں مودی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے امریکہ کے ساتھ 2+2 پر (دفاع اور وزرائے خارجہ) کے درمیان مشترکہ مذاکرات میں اسرائیل کے اقدامات کو فوری طور پر ختم کرنے کی عالمی اپیل کی حمایت نہیں کی۔
Published: undefined
ان جماعتوں نے قبل ازیں جمعہ کو ہندوستانی حکومت سے امریکہ کے ساتھ نئی دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں اسرائیل نسل کشی کی حمایت بند کرنے کی اپیل کی تھی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میٹنگ میں ہندوستان نے اسرائیل فلسطین مسئلہ کے لیے دو ریاستی تجویز کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور انسانی بنیادوں پر کارروائی روکنے کی اپیل کی ہے۔ بائیں بازو کی جماعتوں نے کہا ہے کہ 'جنگ بندی کی اپیل نہ کرنا جاری اسرائیلی کارروائی کو جائز قرار دینا ہے۔'
Published: undefined
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی کارروائی میں 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے نصف بچے تھے۔سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ٹویٹر پر یہ بیان پوسٹ کیا اور لکھا، "یہ بربریت بند کرو۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز