لکھنؤ: عام آدمی پارٹی کے اتر پردیش انچارج اور راجیہ سبھا ممبر سنجے سنگھ نے کورونا کے خلاف مقابلے پر اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک کورونا سے کراہ رہا ہے اور وزیر اعظم اور وزیر داخلہ لوگوں کو افسردہ حالت میں چھوڑ کر غائب ہیں۔ عوام سے زیادہ انتخابات کی فکر ہے۔
Published: undefined
سنجے سنگھ یو پی کی صورت حال پر فکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں اسپتالوں میں مریضوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ان کے اہل خانہ آکسیجن، بستروں اور دوائیوں کے لیے ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ مریض علاج کے بغیر ہی دم توڑ رہے ہیں، لیکن یوگی حکومت نظام کو بہتر بنانے کی بجائے سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یوگی حکومت کورونا کے خلاف جنگ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ مرکزی حکومت کو ریاست کے حالات پر فوری مداخلت کرنی چاہئے۔
Published: undefined
عآپ رکن پارلیمنٹ آج یہاں پارٹی دفتر میں پریس سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے وبا ئی دور میں ہو رہی انتخابی ریلیوں کے لئے مودی اور شاہ کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یوپی کے عوام، جنہوں نے لائن لگا کر مودی جی کی حکومت تشکیل دی، آج وہ شمشان گھاٹ میں لائنیں لگانے پر مجبور ہیں۔ ایسے میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ عوام کی جانوں کی فکر کرنے کے بجائے انتخابات کی فکر کر رہے ہیں۔ شمشان گھاٹ میں لوگوں کو جلانے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ بنارس میں، جس میں مودی جی نے کہا تھا کہ ’مجھے گنگا میّا نے بلایا ہے‘، ہریشچندر گھاٹ پر جمعہ کے روز 125 لاشیں جلا دی گئیں۔ بنارس کو یتیم بنا کر چھوڑ کر مودی جی آج انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
سنجے سنگھ نے یوپی کی صورتحال کو بیان کرتے ہوئے اضلاع میں کورونا معائنہ نہ کروانے کے مسئلے کو اٹھایا۔انہوں نے امبیڈکر نگر میں ایک کیس کا حوالہ دیا جس میں پھیپھڑوں میں ناکامی کے بعد بھی میڈیکل کالج میں مریض کو ونٹیلیٹر نہیں مل سکا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اضلاع کے اسپتالوں میں بستر، آکسیجن، وینٹیلیٹر نہ ملنے کی اطلاعات ہیں۔ گجرات سورت ہو یا بنارس، لکھنؤ، پورا ملک کورونا سے کراہ رہا ہے۔ سنجے سنگھ نے روزانہ انفیکشن کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے وزیر اعظم، وزیر داخلہ کی ریلیاں گنائی۔ کہا، انتخابات آتے رہیں گے، لیکن وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو لوگوں کی زندگی کی فکر کرنی چاہئے جو اس وقت انتخابات میں ووٹ دیتے ہیں۔ مرکز کو یوپی کی صورتحال پر نگاہ رکھنا چاہئے اور یہاں اس کے لئے خصوصی مدد کا اعلان کرنا چاہئے۔
Published: undefined
سنجے سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران یہ بھی بتایا کہ دہلی حکومت نے کورونا سے متعلق مختلف امور پر مرکز کو خط لکھا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ وزیر اعظم کیئر فنڈ کا سارا حساب ملک کے لوگوں کو دیں۔ اس فنڈ سے راجستھان میں خریدے جانے والے وینٹیلیٹر 90 سے 95 فیصد عیب دار ہیں۔ لہذا، بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا امکان ہے۔ پاکستان سے پہلے وطن عزیز کو ویکسینیشن لگوانی چاہیے تھی۔ سنجے سنگھ نے مختلف ممالک میں بھیجی جانے والی بھارتیہ ویکسین پر بھی سوال اٹھایا۔ کہا کہ آج ملک میں شمشان گھاٹ میں لاشیں رکھی ہوئی ہیں۔ یہاں ویکسینوں کی کمی ہے اور لوگ ویکسین لگانے کے لئے بے چین ہیں۔ مودی اپنے ملک والوں کو ویکسینیشن لگانے سے پہلے پاکستان، کینیڈا جیسے ممالک میں ویکسینیشن کرانے میں مصروف ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز