ڈہری آن سون: لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر اور رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان نے بہار میں خراب نظم ونسق کے سلسلے میں وزیراعلیٰ نتیش کمار پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نتیش میں عوام الناس کو تو چھوڑیئے، پولیس بھی محفوظ نہیں ہے۔
Published: undefined
چراغ پاسوان نے رہتاس ضلع کے شیو ساگر تھانہ علاقہ کے سون ڈہرا گاﺅں میں گزشتہ دنوں اورنگ آباد میں بدمعاشوں کے حملے میں شہید ہوئے داروغہ بریندر پاسوان کے شرادھ پروگرا میں آج شامل ہو کر اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تسلی دی۔ اس دوران انہوں نے بہار حکومت پر جم کر حملہ کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار ریاست کے وزیر داخلہ بھی ہیں اور جس طرح سے پولیس کے افسران پر بدمعاش حملہ کر رہے ہیں اور ان کی جان لے رہے ہیں۔ ریاست کے لئے خطرناک ہے۔ لیکن ابھی تک نتیش کمار یا ان کی حکومت سے وزیر یہاں تک کہ ضلع انتظامیہ کا بھی کوئی افسر اہل خانہ سے ملنے نہیں آیا۔ کہاں ہے ریاست کے وزیر داخلہ۔
Published: undefined
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ قانون کی حفاظت کے لئے جس داروغہ نے جان دے دی، آج حکومت ان کے اہل خانہ کو پوچھ نہیں رہی ہے۔ ایسے میں ان کی پارٹی متاثرہ کنبہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ریاست میں بڑھ رہے مجرمانہ معاملوں کے لئے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو سیدھے ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ نتیش حکومت میں عوام الناس کو تو چھوڑیئے، اب پولیس اہلکار بھی محفوظ نہیں ہیں۔ چاروں طرف بدمعاشوں کا بول بالا ہے۔ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے آج ریاست میں بد امنی کا ماحول ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined