نئی دہلی: اپوزیشن اتحاد انڈین نیشنل ڈیولپمنٹ انکلوسیو الائنس یعنی انڈیا کے رہنماؤں نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں ملاقات کی اور منی پور تشدد پر دونوں ایوانوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان کے لیے ایک بار پھر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا۔
'انڈیا' کے رہنماؤں کی میٹنگ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کے چیمبر میں ہوئی۔ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں وزیراعظم کے بیان کا مطالبہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Published: undefined
'انڈیا' کی پارٹیاں منی پور تشدد پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں وزیر اعظم مودی کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اس معاملے پر تفصیلی بحث کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ منی پور میں 3 مئی کو نسلی جھڑپیں ہوئیں اور اس کے بعد سے اب تک بہت سے لوگ مارے جا چکے ہیں اور ہزاروں لوگ ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو ہوئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز