پرتاپ گڑھ: اترپردیش حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے اور وہ اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اس کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے لیڈران کا استحصال کرکے جیل بھیجنے کا کام کر رہی ہے۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری و ضلع صدر مولانا عبدالمتین قاسمی سمیت دونوں لیڈران نے یہاں شہر کے ایک ہوٹل میں منعقد مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مذکورہ خیالات کا اظہار کیا۔
Published: undefined
ڈاکٹر عبدالرشید انصاری اور مولانا عبدالمتین نے مشترکہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی غلط پالیسیوں کے سبب ہر محاذ پر ناکام ہے۔ اغوا، آبروریزی اور قتل جیسے سنگین جرائم عام ہو گئے ہیں، جرائم پر کوئی قدغن نہیں لگ رہی ہے۔ جمع خوری، بلیک مارکٹنگ، مہنگائی اور بدعنوانی عروج پر ہے، جس کے سبب حکومت مایوس ہے اور اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے اس کی غلط پالیسیوں کی مخالفت کرنے والے لیڈران کا استحصال کر جیل بھیجا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اسی ضمن میں رنجش و جھوٹی بنیاد پر پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن پر فرضی الزام عائد کر جیل بھیج دیا گیا اور بعد میں ان پر نیشنل سیکورٹی ایکٹ کی کارروائی کی گئی جو غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ پیس پارٹی پورے اترپردیش میں ڈاکٹر ایوب کو رہا کرنے و حکومت کو برخاست کرنے کے لئے دسختی مہیم کا آغاز کیا ہے جو آئندہ 19 / ستمبر تک جاری رہے گا۔ ہر اضلاع سے دس ہزار شہریوں کے دستخط کرا کر میمورنڈم کے ساتھ گورنر کو بھیجا جائے گا۔ اس موقع پر ضلع جنرل سکریٹری سلیم ایڈوکیٹ، نفیس ایڈوکیٹ وغیرہ عہدیدار موجود رہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز