قومی خبریں

وکلا برادری کو پاکستان کے لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک شروع کرنی چاہیے: عمران خان

عمران خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ملک کی قانونی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی حقوق بالخصوص ووٹ دینے اور اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے نچلی سطح پر تحریک چلائیں

<div class="paragraphs"><p>عمران خان / ویڈیو گریب</p></div>

عمران خان / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ملک کی قانونی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی حقوق بالخصوص ووٹ دینے اور اپنے نمائندوں کو منتخب کرنے کے حق کو برقرار رکھنے کے لیے نچلی سطح پر تحریک چلائیں۔

Published: undefined

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں ان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئین کا تحفظ کرنا عدلیہ اور وکلا برادری کی وہ قانونی ذمے داری ہے جس پر ہماری قومی ترقی منحصر ہے۔

اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے کہا اس لیے وکلا برادری کو پاکستان کے لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے تحریک شروع کرنی چاہیے اور اس کی قیادت کرنی چاہیے جس میں سب سے پہلے لوگوں کے ووٹ ڈالنے، اپنے لیڈروں کا انتخاب کرنے اور اپنے خاندان کے مستقبل کا تعین کرنے کا حق ہے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ چیز ثانوی حیثیت رکھتی ہے کہ شہری کس رہنما کا انتخاب کرتے ہیں لیکن عوام کو ان کا بنیادی اور لازمی حق دیا جانا چاہیے جو آئین میں درج ہے کہ وہ اپنے نمائندے منتخب کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک دوراہے پر کھڑا ہے، یہ انتہائی نازک موڑ ہے جہاں ہم مسلسل تباہی اور اپنے نظام انصاف کی بربادی دیکھ رہے ہیں۔

Published: undefined

عمران خان نے خبردار کیا کہ اگر شہری انصاف کے لیے نہیں لڑتے، اگر وہ ججوں کے پیچھے کھڑے نہیں ہوتے، اگر وہ طاقت کے زور پر حکمرانی کے خلاف نہیں کھڑے ہوتے جہاں صرف سب سے موزوں اور امیر ترین لوگ ہی زندہ رہ سکتے ہیں تو ہم اس ملک میں آئینی بالادستی قائم نہیں کر سکیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined