قومی خبریں

پنجاب میں تشدد کی واردات میں اضافہ، وزیر اعلی مان تشہیر میں مصروف

ریاستی حکومت کو سخت کاروائی کرنی چاہیے اور پنجاب کو بڑی مشکل سے ملے امن اور بھائی چارے کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

شرومنی اکالی دل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بھگونت مان کوپنجاب میں بگڑتی لاء اینڈ آرڑد کی صورتحال پر توجہ دینا چاہیے لیکن وہ گجرات اور ہماچل میں پارٹی کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

ایس اے ڈی کے نائب صدر دلجیت سنگھ چیمہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد ریاست کی لاء اینڈ آرڈر اور نظم و نسق کی صورتحال بد سے بدتر ہو گئی ہے۔ ہم نہ صرف کبڈی کھلاڑیوں کو قتل ہوتے دیکھ رہے ہیں بلکہ گینگیسٹر کی جانب سے گولی چلانا اور جیتوں ٹرک یونین کی تحویل کے دوران ہوئی جھڑپ دیکھی بلکہ فرقہ وارانہ گڑبڑی بھی ہوتی دیکھی ہیں۔

Published: undefined

چیمہ نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ اے اے پی کے رہنماؤں کو جیتوں میں لاء اینڈ آرڈر کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے دیکھا گیا اور پولیس فورس خاموش تماشائی بن کر دیکھتی رہی۔ صورتحال اس حد تک خراب ہو گئی کہ رام پورہ پھول کے سابق وارڈ میمبر اور اے اے پی کے رہنما سریندر بنسل نے رام پورہ تھانے میں افسر کے چہرے پر مکا مارنے کے علاوہ ایس ایچ او کی وردی بھی پھاڑ دی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو پولیس فورس کی جائزہ میٹنگ کرنی چاہیے۔ پولیس فورس کو لاء اینڈ آرڈر کو سختی سے قائم رکھنے کے لیے ہدایت دی جانی چاہیے۔ بد قسمتی سے پولیس تھانے کو زیادہ تر پیشہ ور طریقے سے لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے سخت ہدایت دینے کے بجائے، ایک اینٹی گینگیسٹر ٹاسک فورس بنائے جانے جیسے بڑے اعلانات پر تشہیر پر زور دیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ مجرم لاء اینڈآرڈر کی ڈھیلائی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، جس سے جرم کا گراف بڑھتا جا رہا ہے۔ پولیس فورس کی دن رات کی گشت بڑھانے اور جرم کے تئیں زیرو ٹالرینس جیسے ٹھوس قدم فوراً اٹھانے چاہیئیں۔

Published: undefined

دوسری جانب پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے پٹیالہ میں پنجابی یونیورسٹی کے انٹری گیٹ کے سامنے منگل کی رات ایک شخص کو گولی مار کر قتل کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
کیپٹن سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ پنجاب میں حال کے دنوں میں تشدد کی وارداتیں بڑھی ہیں۔ ریاست کی پولیس جرائم پر قابو پانے میں پوری طرح اہل ہے، بشرطیکہ اسے بھگونت مان حکومت کھلی چھوٹ دے۔ پولیس جرائم سے نمٹنے کی اہل ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو سخت کاروائی کرنی چاہیے اور پنجاب کو بڑی مشکل سے ملے امن اور بھائی چارے کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined