قومی خبریں

مہیلا کانگریس کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے پر ملک گیر مہم کا آغاز

مہیلا کانگریس کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے ایک وسیع آن لائن رکنیت کی مہم کا آغاز کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: مہیلا کانگریس کے قیام کے 40 سال مکمل ہونے کے موقع پر مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے ایک وسیع آن لائن رکنیت کی مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کے ساتھ ایک ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا گیا جو مہم کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

Published: undefined

نئی دہلی میں واقع کانگریس کے صدر دفتر میں منعقدہ اس تقریب کے دوران الکا لامبا نے بتایا کہ آل انڈیا مہیلا کانگریس نے 15 ستمبر 2024 کو اپنے سال برس مکمل کر لیے ہیں۔ مہیلا کانگریس کا قیام 40 برس قبل بنگلورو میں ہوا تھا اور اس ملک کی پہلی وزیر اعظم، بھارت رتن اندرا گاندھی نے قائم کیا تھا۔

Published: undefined

اس موقع پر الکا لامبا نے اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عہد کیا کہ مہیلا کانگریس ملک کی نصف آبادی کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف کے لیے مستقبل میں بھی جدوجہد جاری رکھے گی۔

الکا لامبا نے مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ مہیلا کانگریس نے اپنی ویب سائٹ متعارف کرائی ہے، جس سے ملک بھر میں آن لائن رکنیت حاصل کی جا سکتی ہے۔ رکنیت کے لیے join.aimc.in پر رجسٹریشن کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ملک کی تمام خواتین سے اس مہم میں شامل ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ مہیلا کانگریس ناانصافی کا سامنا کر رہی خواتین کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ اس کے علاوہ، ارکان کو بااختیار بنانے کے لیے اس خصوصی قیادت کی تربیت کا پروگرام جلد ہی شروع کیا جائے گا۔

Published: undefined

مہیلا کانگریس کے یومِ تاسیس کے موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا، ’’نصف آبادی کو پورا حق ملنا ایک آئینی ذمہ داری ہے۔ کانگریس اس سمت میں پوری طرح سے عہد مند ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ نسوانی قوت نے آزادی کی لڑائی سے لے کر خلا کی پرواز تک، قوم کی تعمیر میں اہم تعاون دیا ہے۔

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی نے بھی مہیلا کانگریس کے یوم تاسیس پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہ، ’’مہیلا کانگریس کی محنت ہندوستان کی خواتین کو بااختیار بنانے میں ایک اہم کردار رہا ہے۔ خواتین کے وقار، مساوات اور سلامتی کے لیے مہیلا کانگریس کی جدوجہد اور لگن کو سلام ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined