راجستھان کے شری گنگا نگر میں زرعی قوانین کی مخالفت کر رہے کسانوں نے بی جے پی لیڈر کیلاش میگھوال کے کپڑے پھاڑ دیے۔ میگھوال مہنگائی اور آبپاشی کو لے کر بی جے پی کے احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لینے پہنچے تھے، تبھی یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کو حالات قابو میں کرنے کے لیے لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔
Published: 30 Jul 2021, 9:49 AM IST
اتر پردیش کے ضلع ہاپوڑ واقع گڑھ مکتیشور کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جہاں پر بی جے پی رکن اسمبلی کمل سنگھ ملک کو دیہی عوام کی زبردست ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ناراض عوام نے رکن اسمبلی کا ہاتھ پکڑ کر انھیں سڑک پر جمے سیور کے گندے پانی میں چلوایا۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ گاؤں میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی سڑک بنی ہے جس کی وجہ سے یہاں پر پانی بھرا رہتا ہے۔
Published: 30 Jul 2021, 9:49 AM IST
ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں داخل ہو گئی ہیں۔ کوارٹر فائنل میں انہوں نے جاپان کی اکانے یاگاموچی کو 21-13، 21-20 سے شکست دی۔ اگلا میچ جیتنے کے ساتھ ہی ان کا تمغہ یقینی ہو جائے گا۔
Published: 30 Jul 2021, 9:49 AM IST
سی بی ایس ای کی جانب سے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تاہم متعدد طلبا اس بات سے مایوس ہیں کہ ان کے نمبرات ان کی امیدوں سے کم آئے ہیں۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے دہلی کے ایک طالب علم ابھیشیک چودھری نے کہا، ’’نتائج میری امیدوں کے مطابق نہیں ہیں۔ مجھے 80 فیصد سے زیادہ نمبرات حاصل ہونے کی امید تھی لیکن ایسا نہیں ہو سکتا جو مایوس کن ہے۔ میں سرکاری کالج میں داخلہ چاہتا تھا جو اب کافی مشکل نظر آ رہا ہے۔‘‘
Published: 30 Jul 2021, 9:49 AM IST
زرعی قوانین کے خلاف حزب اختلاف کی جانب سے لگاتار آواز اٹھائی جا رہی ہے۔ آج اسی ضمن میں کانگریس پارٹی، شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا اور مرکزی حکومت سے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر اکالی دل کی لیڈر ہرسمرت کور نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر کل صدر ہند سے ملاقات کریں گی۔ جبکہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ جے ایس گِل نے کہا کہ وہ یہاں کسانوں کی حمایت میں کھڑے ہوئے ہیں۔
Published: 30 Jul 2021, 9:49 AM IST
سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی جانب سے آج 2 بجے 12ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ طلبا کافی وقت سے ان نتائج کا انتظار کر رہے تھے۔ خیال رہے کہ کورونا بحران کے سبب اس مرتبہ امتحانات نہیں لئے گئے اور فارمولہ کے مطابق تنائج تیار کئے گئے ہیں۔
Published: 30 Jul 2021, 9:49 AM IST
ہندوستان میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں ایک مرتبہ پھر تیزی کا رجحان نظر آنے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جہاں 44 ہزار سے زیادہ نئے معاملے درج کئے گئے وہیں، فعال کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
مرکزی وزارت صحت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44230 نئے معاملے درج کئے گئے، اس دوران 42360 افراد نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 555 افراد نے دم توڑ دیا۔
نئے کیسز درج ہونے کے بعد ہندوستان میں کورونا کے معاملوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 15 لاکھ 72 ہار سے تجاوز کر گئی، جن میں سے 3 کروڑ 7 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ تازہ اموات کے بعد ہندوستان بھر میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ فعال معاملوں کی تعداد بھی بڑھ کر 4 لاکھ 5 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ملک بھر کے 45 کروڑ 60 لاکھ 33 ہزار سے زیادہ افراد کورونا ویکسین کی پہلی یا دونوں خوراک حاصل کر چکے ہیں۔
Published: 30 Jul 2021, 9:49 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Jul 2021, 9:49 AM IST
تصویر: پریس ریلیز