قومی خبریں

بڑی خبر: سی بی آئی کے ڈی ایس پی دیویندر کی درخواست ضمانت منظور

ملک کی اکلوتی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی آج 34ویں برسی ہے اور ملک بھر میں انہیں خراج عقیدت پیش کی جا رہی ہے۔

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن ڈی ایس پی دیویندر کمار کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیشی پر لے جاتے ہوئے سی بی آئی افسران (فائل تصویر)
سی بی آئی کے ڈی ایس پی دیویندر کی درخواست ضمانت منظور

دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سی بی آئی کے ڈی ایس پی دیویندر کمار کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ دیویندر کو 50 ہزار کے نجی مچلکہ اور ایک شخص کی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس سے قبل سماعت کے بعد ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا گیا تھا۔ درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد دیویندر کی ضمانت منظور ہونی طے لگ رہی تھی کیوں کہ سی بی آئی کی طرف سے ضمانت کی مخالفت نہیں کی گئی تھی۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

سی بی آئی رشوت خوری معاملہ کا فیصلہ سپریم کورٹ نے محفوظ رکھا

سی بی آئی رشوت خوری معاملہ میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سی بی آئی کے ڈی ایس پی دیویندر کمار کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔ دیویندر کو منگل کے روز 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجا گیا تھا۔

سی بی آئی کے خصوصی جج سنیہی مان نے کہا کہ وہ دنوں فریقین کی دلیلیں پوری ہونے کے بعد حکم سنائیں گے۔ سماعت کے دوران وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سی بی آئی نے ان کے خلاف اس معاملہ میں ہر ایک اصول کی خلاف ورزی کی ہے اور المیہ یہ ہے کہ اصولوں پر عمل کرنے والا جیل میں ہے۔ سی بی آئی نے درخواست ضمانت کی مخالفت نہیں کی ہے۔

دیویندر کمار نے اپنی ضمانت عرضی میں حراست کو غیرقانونی قرار دیا اور اپنی رہائی کی گہار لگائی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ دیویندر کمار عدالت کی طرف سے ضمانت دیتے وقت لاگو کی گئیں تمام شرائط پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

سی بی آئی کا اے ایس پی پہنچا استھانہ کے خلاف پہنچا ہائی کورٹ 

سی بی آئی کی اندرونی جنگ کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ آج محکمہ کے ایک اور افسر ’اے ایس پی‘ ایس ایس گروم نے دہلی ہائی کورٹ کا رُخ کیا ہے۔ گروم نے دہلی ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ سی بی آئی کے خصوصی سربراہ راکیش استھانہ عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں۔

گروم نے ہائی کورٹ سے کہا، ’’سی بی آئی کے خصوصی سربراہ راکیش استھانہ کی ایف آئی آر منسوخ کرنے کی درخواست والی عرضی پر سماعت سے قبل انہیں بھی سنا جائے۔‘‘ اے ایس پی گروم نے کہا کہ استھانہ عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں اور سی بی آئی انہیں بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ رشوت خوری کے معاملہ میں اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کے مطالبہ کو لے کر راکیش استھانہ نے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی ہوئی ہے۔ اسی کے تعلق سے گروم نے عدالت عالیہ سے ان کا موقف سنے جانے کی اپیل کی ہے۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

افغانستان: جیل میں دھماکہ، فوجی طیارہ گر کر تباہ

افغانستان کےدارالحکومت کابل میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ادھر، فراہ صوبہ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس پر 20 افراد سوار تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ کابل میں واقع پل چرخی جیل میں ہوا، علی الصبح ہونے والے دھماکے میں پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ فوری طور پر دھماکے کی نوعیت سامنے نہیں آسکی ہے، دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں زیادہ ترجیل کی خواتین ملازم سوار تھیں۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

افغانستان کے فراہ صوبہ میں فوج کا ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 20 افراد سوار تھے، جن میں فراہ صوبہ کے کونسل ممبر اور ظفر ملٹری کور کے افسران شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سبھی کی موت ہو گئی ہے۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

رافیل سودے کی قیمت اور دیگر تفصیلات 10 دن میں پیش کرے حکومت، سپریم کورٹ

رافیل سودے کے معاملہ پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو حکم دیا ہے کہ رافیل جنگی طیارے کی قیمت اور دیگر تفصیلات ایک بند لفافے میں 10 دن کے اندر عدات میں پیش کی جائیں۔

عدالت عظمی نے مرکزی حکومت سے یہ بھی کہا کہ حکومت سودے سے متعلق ان تمام تفصیلات کو عوامی کرے جسے لوگوں کو بتایا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اس سودے میں آفسیٹ پیٹرن کو کس طرح چنا گیا اس بات کی بھی تفصیل دی جائے۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

ہاشم پورہ قتل عام: تمام 16 پے اے سی افسران کو عمر قید کی سزا

سنہ 1987 میں میرٹھ کے ہاشم پورہ قتل عام میں ٹرائل کورٹ کے فیصلہ کو دہلی ہائی کورٹ نے پلٹ دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے پے اے سی کے تمام 16 ملزمان افسران کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ ٹرائل کورٹ نے ان تمام ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

ہاشم پورہ میں 1987 میں 40 مسلمان نوجوانوں کا قتل عام کیا گیا تھا۔ تمام نوجوانوں کو پی اے سی نے تلاشی مہم کے دوران پکڑا تھا۔ اس معاملہ میں فرد جرم غازی آباد کے سی جے ایم کے سامنے 1996 میں پیش کیا گیا تھا۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

بہار میں چوہوں کے کاٹنے کے نو زائدہ بچے کی موت

بہار کے دربھنگہ میں میڈیکل کالج اور اسپتال (ڈی ایم سی ایچ) کی بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ اسپتال میں چوہوں کے کاٹنے سے مبینہ طور پر ایک بچے کی موت ہو گئی۔ حالانکہ ڈاکٹر نے الزامات سے انکار کر دیا ہے۔ وہیں انتظامیہ نے پورے معاملہ کی جانچ کرانے کی بات کہی ہے۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

راہل، سونیا اور منموہن نے اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

ملک کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی آج 34ویں برسی ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی، یو پی اے کی چیئر پرسن سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اندرا گاندھی کی آخری آرام گاہ ’شکتی استھل‘ پہنچ کر خراج تحسین پیش کیا۔

اندرا گاندھی ملک کی اکلوتی خاتون وزیر اعظم ہیں اور 1984 میں ان کے محافظ نے ہی ان کا قتل کر دیا تھا۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹ کر کے اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اپنی دادی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ بھی کیا ہے۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 31 Oct 2018, 9:09 AM IST