این آر سی کی وجہ سے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور: ممتا بنرجی
کوچ بہار: مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر قومی شہری رجسٹر (این آر سی) کی پرزور طریقہ سے تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ این آر سی کی وجہ سے کئی لوگوں کے خودکشی کرنے کی رپورٹیں ہیں۔
محترمہ بنرجی آسام کی سرحد سے ملحق کوچ بہار ضلع میں ایک انتظامی جائزہ میٹنگ سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بنگال اور آسام کے لوگوں کے درمیان کوئی امتیاز نہیں کیا۔ ہم دونوں کو ایک یکساں سمجھتے ہیں لیکن کیا آپ نے دیکھا کہ این آر سی کی وجہ سے آسام میں خودکشی ہورہی ہیں ۔ ہم پڑوسی ہیں ۔ کیا آپ کو دکھ نہیں ہوا ؟ ایک شخص کا نام این آر سی فہرست میں نہیں تھا لیکن اس کی اہلیہ اور بچے کا نام اسی فہرست میں درج ہے جس سے وہ خودکشی کرنے کے لئے مجبور ہوا۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہماری ریاست میں لوگ پرامن طریقہ سے بھائی چارہ کے ساتھ رہ رہے ہیں لیکن کچھ لوگ یہ برداشت نہیں کر سکتے۔
Published: 30 Oct 2018, 11:35 AM IST
مرکزی حکومت ’سوٹ، بوٹ، جھوٹ اور لوٹ‘ کی سرکار: راہل گاندھی
مدھیہ پردیش کے خرگون میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے مرکز کی مودی حکومت پر زبردست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’سب سے پہلے مودی جی نعرہ دیا کرتے تھے ’اچھے دن‘ اور عوام کہتی تھی ’آئیں گے‘۔ اس کے بعد سوٹ بوٹ کی حکومت بنی۔ پھر سوٹ، بوٹ، جھوٹ کی سرکار کا نعرہ سامنے آیا اور اب اس کا نعرہ ہے سوٹ، بوٹ، جھوٹ اور لوٹ کی سرکار۔‘‘
Published: 30 Oct 2018, 11:35 AM IST
مودی نے ووٹروں کے بھروسہ کو توڑ دیا: راہل گاندھی
مدھیہ پردیش کے دھار میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’ملک کے عوام نے نریندر مودی جی پر بھروسہ کرکے ووٹ دیا لیکن اس بھروسہ کو مودی جی نے توڑ دیا۔ وزیر اعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے نہ تو آدیواسیوں کی، نہ کسانوں کی اور نہی ہی نوجوانوں کی مدد کی۔‘‘
کانگریس صدر نے کہا، ’’آپ کی زمین، آپ کا پیسہ بی جے پی تنظیم اور بی جے پی کے لوگ لے جاتے ہیں۔ ہم لینڈ ایکویزیشن قانون اور ٹرائبل بل مدھیہ پردیش میں لاگو کریں گے۔‘‘
راہل گاندھی نے کہا کہ ایک امیروں کا ہندوستان، ایک غریبوں کا ہندوستان، ہمیں نہیں چاہئے۔
Published: 30 Oct 2018, 11:35 AM IST
مالیگاؤں بلاسٹ کے ساتوں ملزمان پر سازش کے الزامات طے
مالیگاؤں بلاسٹ کے معاملہ میں این آئی اے نے تمام 7 ملزمان کے خلاف الزامات طے کر دئے ہیں۔ ملزمان پر دہشت گردانہ سازش رچنے، قتل کرنے اور دیگر مجرمانہ معاملات میں الزامات طے کئے گئے ہیں۔ ملزمان میں سادھوی پرگیہ ٹھاکر اور کرنل پروہت کے نام بھی شامل ہیں۔
معامہ کی اگلی سماعت 2 نومبر کو طے کی گئی ہے۔
Published: 30 Oct 2018, 11:35 AM IST
برقع پہن کر بینک لوٹنے کی کوشش، لٹیرا سلاخوں کے پیچھے
حیدرآباد: برقع پہن کربینک لوٹنے کی کوشش کرنے والے شخص کو حیدرآباد میں پکڑلیا گیا۔ شہر کے علاقہ منی کونڈہ میں واقع ’کرور ویسیا‘ بینک میں کل 39 سالہ پراوین ڈیوڈ نامی شخص جسکا تعلق شیخ پیٹ کالونی سے بتایا گیا ہے برقع پہن کرداخل ہوا۔
ملزم نے بینک میں داخل ہونے کے بعد نقلی پستول نکال کربینک کے ملازمین کو دھمکا کر 5 لاکھ روپئے لوٹ لئے اورفرار ہو رہا تھا کہ بینک مینجرکی چیخ وپکار پر بینک کے سامنے موجود ہجوم نے برقع پوش لٹیرے کو پکڑلیا۔ شروع میں سب نے اسے خاتون سمجھا لیکن بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ لٹیرا عورت نہیں مرد ہے۔ اس کی پٹائی کرکے اسے رائے درگم پولس کے حوالے کردیا گیا۔
(یواین آئی)
Published: 30 Oct 2018, 11:35 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 Oct 2018, 11:35 AM IST
تصویر: پریس ریلیز