سناتن سنستھا کے ویبھو راؤت کا منصوبہ بے نقاب، ٹارگیٹ پر تھے کئی سماجی کارکنان
واضح رہے کہ حال ہی میں ممبئی اے ٹی ایس نے ہندو تنظیم سناتن سنستھا سے وابستہ ایک شخص ویبھو راوت کو گرفتار کیا تھا۔ چھاپے ماری کے دوران اس کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا۔ اس معاملہ میں انکشاف ہوا ہے کہ سماجی کارکن شیام مانو، مکتا دابھولکر، این سی پی رہنما جتیندر اوہاڈ سمیت کئی لوگ ویبھو کے نشانہ پر تھے۔ یہ بات عدالتی حکم میں درج ہے اور کیس ڈائری میں لکھے حقائق کا حوالہ دیا گیا ہے۔
غورطلب ہے کہ گزشتہ دنوں ممبئی کے نالا سوپارا میں اے ٹی ایس نے چھاپے ماری کی تھی۔ یہاں ویبھو راؤت کے گھر اور دکان سے تقریباً 8 دیسی بم برآمد ہوئے تھے۔
Published: 31 Aug 2018, 12:49 PM IST
آر ایس ایس اور اخوان کا موازنہ، لکھنؤ عدالت میں راہل پر مقدمہ کی اپیل مسترد
کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی جانب سے آر ایس ایس کا موازنہ اخوان المسلمین سے کئے جانے کے خلاف لکھنؤ کی ایک عدالت میں مقدمہ چلانے کی درخواست دی گئی جسے آج مسترد کر دیا گیا۔ وکیل گیانیندر کمار کی طرف سے دائر کی گئی درضی میں کہا گیا تھا کہ راہل گاندھی نے اخوان المسلمین سے موازنہ کر کے آر ایس ایس کی بے حرمتی کی ہے۔
Published: 31 Aug 2018, 12:49 PM IST
عرضی کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ’’موجودہ ماحول میں کسی بھی شخص کو اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی آزادی ہے۔ کسی تنظیم کا کسی دوسری تنظیم سے موازنہ کئے جانے کی بنیاد پر یہ نتیجہ نہیں نکالا جا سکتا کہ اس سے کسی تنظیم کے ارکان کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ راہل گاندھی نے آرایس ایس کا موازنہ اخوان المسلمین سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح متعدد عرب مالک میں سرگرم اخوان المسلمین حکومت کے سبھی شعبوں پر قابض ہو کر صرف اپنے نظریات کو ہی مسلط کرنا چاہتی ہے وہی کام ہندوستان میں آر ایس ایس کر رہی ہے۔
Published: 31 Aug 2018, 12:49 PM IST
’این ڈی اے کے کئی رہنما نہیں چاہتے کہ مودی دوبارہ پی ایم بیں‘
مودی کے متعدد وزیر اور این ڈی اے کی اتحادی جماعت آر ایل ایس پی کے رہنما اوپیندر کشواہا نے کہا ہے کہ این ڈی اے میں کئی ایسے رہنما ہیں جو یہ نہیں چاہتے کہ نریندر مودی دوبارہ وزیر اعظم بنیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہی رہنما جان بوجھ کر این ڈی اے میں اختلاف ہونے کیا افواہیں پھیلا رہے ہیں۔
Published: 31 Aug 2018, 12:49 PM IST
جموں و کشمیر: سپریم کورٹ میں 35 اے پر سماعت 19 جنوری تک ملتوی
سپریم کورٹ میں جموں و کشمیر کے شہریوں کو خصوصی اختیارات دینے والے آئین ہند کے آرٹیکل 35 اے کی موزونیت کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر سماعت 19 جنوری 2019 تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔
Published: 31 Aug 2018, 12:49 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Aug 2018, 12:49 PM IST