بلند شہرہ واقعہ: مہلوک انسپکٹر نے اخلاق موب لنچنگ میں کی تھی جانچ
اترپردیش میں بلند شہر ضلع کے سیانا قبصہ میں ہلاک کئے گئے انسپکٹر سبودھ کے معاملہ میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔ اتر پردیش کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) آنند کمار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انسپکٹر سبودھ دادری میں موب لنچنگ کے ذریعہ قتل کئے گئے اخلاق کے معاملہ میں جانچ افسر تھے۔ بعد میں ان کا وارانسی تبادلہ کر دیا گیا تھا۔
یو پی پولس نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سبودھ کمار ستمبر 2015 سے 9 نومبر 2015 تک اخلاق قتل معاملہ میں جانچ افسر تھے بعد میں ان کا تبادلہ ورانسی کر دیا گیا تھا۔
Published: 03 Dec 2018, 11:09 AM IST
بلند شہر واقعہ سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج
اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں گئو رکشک اور پولیس کے درمیان ہوئے خونی جھڑپ کے معاملے میں سیانا کوتوالی میں تعینات سب انسپکٹر سریش کمار کی تحریر پر سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
میرٹھ زون کے اڈیشنل پولس ڈی آئی جی پرشانت کمار نے سیانا کے واقعہ کو تکلیف دہ بتاتے ہوئے کہا کہ پولس انسپکٹر سبودھ کمار کے قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ اور مقامی افراد کی جانب سے تحریر ملتی ہے تو پولیس مقدمہ درج کرکے غیر جانبداری کے ساتھ واقعہ کی جانچ کرے گی۔
کمار کے دعوے کے مطابق نوجوان سُمت کی موت پولس کی گولی سے نہیں بلکہ پتھر لگنے سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ انسپکٹر سبودھ کمار کی موت گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی جس کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہوتی ہے۔
اس حادثے کے بعد جائے وقوع پر پہنچے کمار نے کہا کہ حالات پوری طرح سے قابو میں ہے، آگ زنی، پتھراو اور فائرنگ کرنے والوں کو کسی بھی حالت میں بخشا نہیں جائےگا۔ پولس پوری طرح سے غیر جانبداری کےساتھ پورے حادثے کی جانچ کرے گی۔
Published: 03 Dec 2018, 11:09 AM IST
جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل معاملہ: سابق بی جے پی رکن اسمبلی پہنچے سپریم کورٹ
بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی گگن بھگت نے جموں و کشمیر اسمبلی کو تحلیل کرنے کے فیصلہ پر سپریم کورٹ کا دروازی کھٹکھٹایا ہے۔ پیر کے روز بھگت نے سپریم کورٹ میں گورنر ستیہ پال ملک کے فیصلے کے خلاف عرضی داخل کی۔
سابق بی جے پی ایم ایل اے گگن بھگت نے عرضی میں یونین آف انڈیا کو پارٹی بنایا ہے۔ پیر کے روز عرضی تو داخل کر دی گئی ہے لیکن سپریم کورٹ نے ابھی اس پر سماعت کے لئے تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔
Published: 03 Dec 2018, 11:09 AM IST
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے 21 نومبر کی رات اچانک ریاست کی اسمبلی کو تحلیل کر دیا تھا۔ اس کے کچھ گھنٹوں قبل ہی پی ڈی پی نے این سی اور کانگریس کی حمایت سے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا تھا۔ پیپلز کانفرنس کے سجاد لون نے بھی گورنر کے سامنے حکومت سازی کا دعوی پیش کیا تھا۔ چند گھنٹوں میں ہوئی اس سیاسی اتھل پتھل کے آخر میں گورنر نے اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔
واضح رہے کہ گگن بھگت آر ایس پوراہ اسمبلی حلقہ انتخاب کے سابق رکن اسمبلی ہیں۔ 2014 کے انتخابات میں انہوں نے بی جے پی کے ٹکٹ پر جیت درج کی تھی۔ اس حوالہ سے بی جے پی کے صددر رویندر رینا کا کہنا ہے کہ گگن بھگت کو چار مہینے قبل پارٹی سے معطل کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گگن کا بی جے پی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور وہ اپوزیشن پارٹیوں کے بہکاوے میں آ کر بی جے پی کو بدنام کرنے کے لئے اس طرح کا کام کر رہے ہیں۔ رینا نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے اسمبلی تحلیل کرنے کا استقبال کیا گیا تھا اور پارٹی اپنے موقف پر قائم ہے۔
Published: 03 Dec 2018, 11:09 AM IST
مودی کو پہلے سے نیرو مودی کے کارمانوں کی خبر تھی، سرجے والا کا الزام
کانگریس کے رہنما رندیپ سرجے والا نے پی این بی گھوٹالہ کی ملزم نیرو مودی کو لے کر مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی این بی سے ہزاروں کروڑ کا لون لے کر بھاگے نیرو مودی کے کارناموں اور اس کے ملک سے فرار ہونے کی معلومات مودی حکومت کو محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ پہلے ہی ہو چکی ہے۔
سرجے والا نے کہا کہ انکم ٹیکس کی تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گھوٹالہ کے اجاگر ہونے سے 8 مہینے پہلے ہی نیرو مودی کے کالے کارناموں کی خبر انہیں لگ گئی تھی، لیکن محکمہ نے دوسری جانچ ایجنسیوں اس معلومات کا اشتراک نہیں کیا۔ سرجے والا نے پوچھا، ’’اگر وزیر اعظم مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو نیرو مودی اور میہل چوکسی کے بارے میں پہلے سے معلومات تھی تو پھر وہ فرار کیسے ہو گئے۔‘‘
Published: 03 Dec 2018, 11:09 AM IST
نیرو مودی جیسے بھگوڑوں نے مودی کا آشیرواد لیا اور بھاگ گئے، ملکارجن
لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی کمیٹی کے قائد ملکارجن کھڑگے نے کہا، ’’حکومت نے پہلے ہی نیرو مودی اور میہل چوکسی جیسے لوگوں کو بچانے کا راستہ دریافت کر لیا ہے۔ جب ان کے پاس ایک سال قبل اطلاع تھی پھر بھی انہوں نے کسی بھی ایجنسی کو جانچ کے لئے نہیں بھیجا اور انہیں بھاگ جانے دیا۔ حکومت اور مودی جی کے آشیرواد سے انہوں نے بینکوں سے پیسہ لیا اور بھاگ گئے۔‘‘
Published: 03 Dec 2018, 11:09 AM IST
بی جے پی کی ٹی آر ایس ‘بی’ ٹیم اور اویسی ‘سی’ ٹیم... راہل گاندھی
تلنگانہ پہنچے کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں پر حملہ بولا ہے، ساتھ ہی تلنگانہ کے عوام سے ان سے سنبھل کے رہنے کی نصیحت بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس، بی جے پی کی 'بی' ٹیم ہے اور كےسی ار مودی کی طرح کام کرتے ہیں، وہیں اسد الدین اویسی کو لے کر کہا کہ یہ بی جے پی کی 'سی' ٹیم ہے ان کا کام ہے سیکولر ووٹوں کو تقسیم کرنا تاکہ ٹی آر ایس اور بی جے پی کو فائدہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کے عوام آپ سمجھ لیں کہ پی ایم مودی، كےسی ار اور اویسی کا کام عوام کو بیوقوف بننا ہے۔
Published: 03 Dec 2018, 11:09 AM IST
سابق چیف الیکشن کمشنر او پی راوت نے کہا کہ نوٹ بندی سے انتخابات کے دوران کالے دھن کے استعمال پر کوئی فرق نہیں پڑا، انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں 5 ریاستوں کے انتخابات کے دوران 200 کروڑ روپے سيج کیے ہیں، اس کا مطلب صاف ہے کہ انتخابات میں جس طرح سے پیسہ آ رہا ہے وہ بے حد مؤثر ہے، اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ نوٹ بندی کا الیکشن پر کوئی خاص اثر نہیں دکھائی دے رہا ہے۔
Published: 03 Dec 2018, 11:09 AM IST
سبريمالا مندر کے مسئلے کو لے کر کیرالا اسمبلی ہنگامہ، ایوان کی کارروائی ملتوی
کیرل اسمبلی میں سبريمالا مندر کے معاملے پر جم کر ہنگامہ دیکھنے کو ملا، ہنگامے کے بعد ایوان کی کارروائی کو دن بھر کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔
Published: 03 Dec 2018, 11:09 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Dec 2018, 11:09 AM IST
تصویر: پریس ریلیز