پہلا کام اچھا کام کرنا نہیں بلکہ کری پر بنے رہنما ہے: موہن بھاگوت
آر ایس ایس کے سربراہ نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کی ترجیح اچھا کام کرنے سے بھی پہلے کرسی پر بنے رہنما ہونی چاہئے۔ موہن بھاگوت رام دیو کی کمپنی پتانجلی کی ایک تقریب میں شریک ہونے کے لئے گئے تھے۔
موہن بھاگوت نے کہا، ’’اچھا کام کرنے والے کو کرسی پے بنے رہنا پڑتا ہے۔ تو پہلا کام اچھا کام کرنا نہیں، پہلا کام کری پے بنے رہنا ہوتا ہے اور جب تک اس کو ڈر ہے کہ یہ کرنے سے میں کرسی پر بنا نہیں رہوں گا ایسی صورت حال آئے گی، تب تک وہ محنت کرتا رہے گا۔‘‘
Published: 02 Oct 2018, 9:32 AM IST
بی جے پی کے ناراض رکن اسمبلی آشیش دیشمکھ نے پارٹی چھوڑی
اپنی ہی پارٹی بی جے پی کی پالیسیوں سے ناراض چل رہے رکن اسمبلی آشیش دیشمکھ نے آخر کار پارٹی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسمبلی رکنیت سے بھی استعفی دے دیا، انہوں نے اسمبلی اسپیکر کو اپنا استعفی سونپ دیا ہے۔
آشیش دیشمکھ ناگپور ضلع کے کاٹول حلقہ انتخاب سے رکن اسمبلی ہیں اور لمبے وقت سے بی جے پی سے ناراض چل رہے تھے اور حال ہی میں انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں بی جے پی کے خلاف یوا سنسند (یوتھ پارلیمنٹ) کا انعقاد کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے دعوی کیا تھا کہ بی جے پی نے ہر سال 2 کروڑ لوگوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن گزشتہ چار سالوں میں محض 2.2 لاکھ لوگوں کو ہی روزگار دیا گیا ہے۔
دیشمکھ ودربھ کو علیحدہ ریاست بنائے جانے کے لئے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں اور بی جے پی کو اس معاملہ پر بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔
Published: 02 Oct 2018, 9:32 AM IST
اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں ایپل کے سیلس منیجر وویک تیواری کے قتل معاملہ میں پوسٹ مارٹ رپورٹ میں حیران کن انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وویک کو اونچائی سے اور بے حد نزدیک سے گولی ماری گئی تھی جو مقتول کے چہرے پر بائیں طرف جاکر لگی۔
رپورٹ کے مطابق گولی وویک کے جسم میں اوپر سے نیچے کی طرف گئی جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی کے بونٹ پر یا کسی اونچی جگہ سے گولی ماری گئی۔
Published: 02 Oct 2018, 9:32 AM IST
غورطلب ہے کہ پولس نے واقعہ کے وقت وویک کے ساتھ کار میں موجود ان کی کلیگ کی تحریر پر پہلی ایف آئی آر درج کی تھی، جس میں ہوشیاری کے ساتھ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ پولس نے وویک پر گولی نہیں چلائی۔ پہلی ایف آئی آر پر سوال اٹھنے کے بعد پولس نے وویک کی اہلیہ کی شکایت کی بنیاد پر دوسری ایف آئی آر درج کی ہے۔
Published: 02 Oct 2018, 9:32 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Oct 2018, 9:32 AM IST
تصویر: پریس ریلیز