امرتسر حادثہ: بریک لگائے تھے لیکن ہجوم نے پتھراؤ کر دیا، ڈرائیور کا انکشاف
امرتسر ریل حادثہ کے بعد پہلی بار ٹرین کے ڈرائیور کا بیان منظر عام پر آیا ہے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اس نے ہجوم کو دیکھ کر ایمرجنسی بریک لگائے تھے لیکن بھیڑ نے ٹرین پر پتھراؤ کر دیا، لہذا مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر اسے ٹرین کو آگے بڑھانے پر مجبور ہونا پڑا۔
جمعہ کو امرتسر کے جوڑا پھاٹک پر ہوئے ریل حادچہ کی تفتیش جاری ہے۔ دریں اثنا ٹرین کے ڈرائیور اروند کمار کا تحریری بیان منظر عام پر آیا ہے۔ اروند کمار نے کہا ’’حادثہ کے دن میں نے ہجوم کو دیکھ کر ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا تھا لیکن ہجوم نے پتھراؤ شروع کر دیا تو مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر مجھے ٹرین کو آگے بڑھانا پڑا۔‘‘
Published: 21 Oct 2018, 1:09 PM IST
واضح رہے کہ حادثہ دشہرہ کے دن اس وقت پیش آیا تھا جب ریل کی پٹری سے ملحقہ میدان میں روان دہن ہو رہا تھا۔ دہن کے بعد ہجوم نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا اور لوگ پٹری پر جمع ہو گئے۔ دریں اثنا وہاں سے ٹرین گزری جس کی زد میں آکر 59 افراد جاں بحق ہو ئے جبکہ 60 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔
ٹرین کے ڈرائیون اروند کمار نے اپنے بیان میں لکھا، ’’جمعہ کی شام جالندھر سٹی سے چلنے کے بعد جب گاڑی جوڑا پھاٹک کے نزدیک پہنچی تو ٹرین کی دنوں جانب یلو لائٹیں جلی تھیں اور ٹرین کم رفتار سے آگے بڑھ رہی تھی۔ جب ٹریک پر ہجوم نظر آیا تو میں نے ایمرجنسی بریک کا استعمال کیا لیکن ہجوم نے مجھ پر پتھراؤ شروع کردیا۔ اس کے بعد مجبوراً مجھے گاڑی کو آگے بڑھانا پڑا۔ امرتسر اسٹیشن پر پہنچ کر افسران کو میں نے اس کے حوالہ سے اطلاع دے دی تھی۔‘‘
Published: 21 Oct 2018, 1:09 PM IST
امرتسر پولس نے کیا ٹریک کے پاس تقریب کی اجازت دینے کا اعتراف
امرتسر پولس نے یہ اعتراف کر لیا ہے کہ اسی نے جوڑا پھاٹک کے نزدیک دشہرہ کا تہوار منانے کے لئے تقریب کے انعقاد کی اجازت دی تھی۔ پولس کمشنر ایس ایس شریواستو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پورے معاملہ کی جانچ چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریس پر یہ الزام لگایا جا رہا تھا کہ پارٹی نے بغیر پولس کی اجازت کے ریلوے پھاٹک کے پاس تقریبا کا انعقاد کرایا۔ جمعہ کو دشہرہ کے موقع پر راون دہن کے دوران ٹرین کی زد میں آے سے 60 افراد کی جان چلی گئی تھی۔
Published: 21 Oct 2018, 1:09 PM IST
شادی کے بندھن میں بندھیں گے دیپیکا اور رنویر، شادی کی تاریخ طے
بالی ووڈ کے دو معروف ستارے دیپکا پادوکون اور رنویر سنگھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہے ہیں۔ دونوں کی شادی کی تاریخ پکی ہو گئی ہے۔ رنویر سنگھ نے ٹوئٹ پر شادی کا کارڈ پوسٹ کر کے اس کی اطلاع دی۔ شادی کے کارڈ کے مطابق رنویر اور دیپکا کی شادی 14 اور 15 نومبر کو ہوگی۔
سفید اور گولڈن کلر کے شادی کے کارڈ کو شیئر کرتے ہوئے دییپکا اور رنویر نے اپنے مداحوں کو بڑا سرپرائز دیا ہے۔
Published: 21 Oct 2018, 1:09 PM IST
شادی کے کارڈ میں لکھا ہے، ’’ہمیں آپ کو بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے خاندانوں کے آشیرواد سے ہماری شادی 14 اور 15 نومبر کو طے ہوئی ہے۔ بہت سارا پیار، دیپیکا اور رنویر۔‘‘
شادی کے کارڈ میں اس بات کا ذکر نہیں کیا گیا ہے کہ دیپیکا اور رنویر شادی کہاں کریں گے۔ حالانکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ دونوں ستارے بیرون ملک میں روایتی انداز میں شادی کریں گے۔
دیپیکا اور رنویر ہمیشہ ساتھ رہے ہیں اس لئے اکثر ان کے رشتہ کو لے کر میڈیا میں خبریں آتی رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ دنوں گزشتہ دنوں ایک دوسرے کو ڈیٹ بھی کر رہے تھے۔ ’دیپویر‘ کے نام سے اپنے مداحوں میں مشہور اس جوڑے نے کئی فلمیں ایک ساتھ کی ہیں، ان میں گلویوں کی راسلیلا- رام لیلا، باجیراو مستانی اور پدماوت شامل ہیں۔
Published: 21 Oct 2018, 1:09 PM IST
پنجاب کے امرتسر میں جوڑا پھاٹک کے نزدیک ریلوے ٹریک پر آج کچھ لوگوں نے ہنگامہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق کچھ مظاہرین نے پولس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد پولس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی جارچ کر دیا۔
مظاہرین نے ٹرین حادثہ پر انتظامیہ کے خلاف ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے ٹریک بھی جام کر دیا تھا۔ پولس ریلوے ٹریک کو خالی کرانے کے لئے ریلوی ٹریک سے ہٹا رہی تھی لیکن لوگوں نے نہیں سنی۔ لاٹھی چارج کے بعد مظاہرین کو وہاں سے کھدیڑا گیا۔
ادھر مقامی میڈیا کے مطابق، جوڑا پھاٹک حادثہ کے بعد شرارت عناصر فعال ہو گئے ہیں۔ پولس کو اطلاعات مل رہی ہیں کہ کچھ لوگ متاثرہ خاندانوں کی آڑ میں توڑ پھوڑ کر کے شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولس نے موقع پر بھاری فورس کو تعینات کر دیا گیا تھا۔
Published: 21 Oct 2018, 1:09 PM IST
مظاہرین کی پتھربازی میں پولس کا ایک جوان زخمی ہو گیا ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل امرپال سنگھ نے بتایا کہ زخمی جوان کی آنکھ پر چوٹ لگی ہے۔
Published: 21 Oct 2018, 1:09 PM IST
وہیں موقع پر موجود ڈی ایس پی پلوندر سندھو نے کہا کہ مظاہرین کی پتھربازی کو قابو کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی فورس لگا کر ٹریک کو خالی کرا دیا گیا ہے۔ ریلوے ٹریفک کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔
Published: 21 Oct 2018, 1:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 21 Oct 2018, 1:09 PM IST
تصویر: پریس ریلیز