ممبئی: مشہور اداکار اجے دیوگن سپرہٹ فلم ریڈ کے سیکوئل میں کام کرتے نظر آئیں گے۔ اجے دیوگن نے سال 2018 میں ریلیز ہوئی فلم ریڈ میں کام کیا تھا۔ فلم کمار منگت فلم ریڈ کا سیکوئل ریڈ 2 بنانے جا رہے ہیں۔ ریڈ 2 میں اجے دیوگن مرکزی کردار میں ہوں گے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم قنوج کے رہنے والے عطر کے کاروباری پیوش جین کے گھر پڑے چھاپوں سے تحریک لے کر بنائی جائے گی۔ کمار منگت نے بتایا کہ ’ریڈ 2‘ اصل زندگی میں پر مبنی ہوگی، یہ چھاپوں کی کئی کہانیوں سے تحریک پذیر ہے۔ فلم کی اسکرپٹ تقریباً تیار ہوچکی ہے۔
نئی دہلی: ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ 'اومیکرون' کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر سپریم کورٹ میں پیر سے آئندہ دو ہفتوں تک ورچوول سماعت کی جائے گی۔ عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 3 جنوری سے اگلے دو ہفتوں تک سماعت صرف ورچوول موڈ کے ذریعے ہوگی۔ سرکلر کے مطابق کووڈ-19 کے پیش نظر 7 اکتوبر 2021 کو جاری کردہ رہنما خطوط میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آج سے دو ہفتوں کے لیے صرف ورچوول میڈیم کے ذریعے سماعت کے التزمات کئے گئے ہیں۔ کووڈ-19 کے معاملے میں کمی کے پیش نظر اکتوبر میں فزیکل اور ورچوول دونوں طریقوں سے سماعت کے التزمات کئے گئے تھے۔
Published: 03 Jan 2022, 9:40 AM IST
دبئی: دبئی ایئر پورٹ کی ڈیوٹی فری شاپ سے چوری کرتے ہوئے 3 اسرائیلی سیاح پکڑے گئے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی سیاحوں نے قیمتی شراب، چاکلیٹ اور گولڈ پلیٹڈ اسمارٹ فون چوری کئے تھے۔ اسرائیل کی سفارتی کوششوں کے بعد تینوں سے جرمانہ لے کر رہا کر دیا گیا۔ اسرائیل کے مقامی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی سیاح کو منشیات اور چوری کے کیس میں ملوث ہونے کے شبہ میں 2 ہفتے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے کردی تھی۔
Published: 03 Jan 2022, 9:40 AM IST
لندن: دنیا کے مختلف ممالک میں اب بھی سیکڑوں افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انگلینڈ میں ایک لاکھ سے زائد جب کہ اٹلی اور فرانس میں ہزاروں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انگلینڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں 61 ہزار اور فرانس میں 58 ہزار سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ فرانس میں آج سے ویکسین شدہ افراد کے کورونا ٹسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کی مدت 10 دن سے کم کر کے 7 دن کردی گئی ہے، جبکہ ٹسٹ منفی آنے کی صورت میں قرنطینہ کی مدت 5 روز ہوگی۔ فرانس میں غیر ویکسین شدہ افراد کو ٹسٹ مثبت آنے پر 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ آج سے 6 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عوامی مقامات پر لازمی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
Published: 03 Jan 2022, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Jan 2022, 9:40 AM IST