نئی دہلی: ایوان زیریں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں ارکان پارلیمنٹ کے لئے ایک ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا افتتاح کیا۔ یہ ہیلتھ چیک اپ کیمپ 10 دن تک جاری رہے گا اور اس میں موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ اپنی صحت کی جانچ کرا سکیں گے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود من سکھ مانڈویہ بھی موجود تھے۔ ایوان بالا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، مرکزی وزراء پرہلاد جوشی اور ارجن رام میگھوال نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ہیلتھ چیک اپ کیمپ میں ماہرین کی خدمات حاصل ہوں گی۔
Published: 06 Dec 2021, 9:40 AM IST
ہندوستان نے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 372 رنز سے شکست دے کر زبردست فتح حاصل کی۔ ممبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں حاصل کی گئی یہ فتح ہندوستان کی ٹیسٹ میچوں میں رنز کے لحاظ سے اب تک کی سب سے بڑی جیت ہے۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کے سامنے 540 رنز کا بڑا ہدف رکھا تھا جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
Published: 06 Dec 2021, 9:40 AM IST
نئی دہلی: سپریم کورٹ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کے خلاف مہاراشٹر حکومت کی عرضی پر پیر کے روز سماعت کرے گی۔ مہاراشٹر حکومت نے پرم بیر سنگھ کی اس عرضی کی مخالفت کی ہے، جس میں انہوں نے ان پر عائد الزامات کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کا حکم دینے کی سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت پیر کے روز ہوگی۔
جسٹس سنجے کشن کول کی سربراہی والی عدالت عظمیٰ کی بنچ میں پچھلی سماعت کے دوران، پرم بیر سنگھ کی عرضی پر انہیں گرفتاری سے عبوری روک کے ساتھ مہاراشٹر حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا تھا۔ مہاراشٹر کے محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری نے اپنے جواب میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی بی آئی انکوائری کا مطالبہ جائز نہیں ہے۔ عدالت پیر کے روز اس معاملے کی سماعت کرے گی۔
Published: 06 Dec 2021, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 06 Dec 2021, 9:40 AM IST