ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری اپنی سپر ہٹ فلم میں نے پیار کیا کے ریمیک میں عالیہ بھٹ کو دیکھنا چاہتی ہیں۔ بھاگیہ شری نے کہا کہ اگر اس فلم کا ریمیک بنتا ہے تو عالیہ بھٹ ان کے ذریعہ ادا کئے گئے کردار کے لئے سب سے زیادہ پسندیدہ کردار ہیں۔ بھاگیہ شری نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ عالیہ بھٹ ایک شاندار ایکٹریس ہیں اور ان میں بہت معصومیت ہے۔ ان کے اندر بے بی چارم بھی ہے۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کا کردار رنویر سنگھ ہی ادا کرسکتے ہیں۔
واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ قطر کی راجدھانی دوحہ میں طالبان وفد کے ساتھ دو روزہ مذاکرات اہم تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکہ طالبان کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ’’طالبان وفد کے ساتھ مذاکرات واضح اور پیشہ ورانہ تھے۔ طالبان کا فیصلہ ان کے الفاظ سے نہیں بلکہ ان کے عمل سے کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دوحہ میں طالبان وفد کے ساتھ مذاکرات 9 اور 10 اکتوبر کو ہوئے، جس میں انسانی حقوق بشمول سیکورٹی، افغان معاشرے کے مختلف شعبوں میں خواتین کی شرکت پر بات چیت کی گئی۔
Published: 11 Oct 2021, 9:40 AM IST
واشنگٹن: ایٹمی بحری جنگی جہازوں کی معلومات بیچنے کے الزام میں امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے ایک امریکی جوڑے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جوڑے کا خیال تھا کہ انہوں نے معلومات بیرون ملک فروخت کی ہے لیکن حقیقت میں وہ ایف بی آئی کا خفیہ ایجنٹ تھا۔ امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ کچھ معلومات سینڈوچ اور چیونگ گم کے پیکٹ میں چھپا کر منتقل کی گئی تھیں۔ ایف بی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید تفتیش جاری ہے۔
Published: 11 Oct 2021, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Oct 2021, 9:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز