کولمبو: سری لنکا کی معروف مائع پٹرولیم گیس فراہم کرنے والی کمپنی لٹرو گیس لنکا لمیٹڈ نے پیر کو کہا کہ وہ نئے اسٹاک کے آنے تک گھریلو صارفین کو گیس فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ لٹرو گیس کی صدر وجیتا ہیراتھ نے کہا کہ فی الحال صرف صنعتی گیس کا ذخیرہ دستیاب ہے اور کمپنی نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ قطاروں میں انتظار نہ کریں۔ ہیراتھ نے کہا کہ وہ جمعہ اور ہفتہ کو مائع پٹرولیم گیس درآمد کرنے کے لیے پیر کو 7 ملین امریکی ڈالر ادا کرنے کی توقع رکھتی ہیں۔ سری لنکا کے شہریوں کو مہینوں سے گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے اور ملک بھر میں گیس خریدنے کے لیے لمبی قطاریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
Published: 09 May 2022, 9:27 AM IST
نئی دہلی: چیف جسٹس این وی رمنا نے پیر کو جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس جمشید برجور پاردی والا کو سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف دلایا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ میں تمام عہدوں پر ججوں کی تقرری کردی گئی ہے۔ نومبر 2019 کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جب سپریم کورٹ میں ججوں کی تمام 34 منظور شدہ عہدوں پر تقرری ہوگئی ہے۔ تاہم جسٹس ونیت سرن کے 11 مئی کو ریٹائر ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں ججوں کی تعداد پھر سے 33 ہو جائے گی۔
اہم بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کالجیم نے حال ہی میں گوہاٹی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سدھانشو دھولیا اور گجرات ہائی کورٹ کے جج جے بی پاردی والا کو سپریم کورٹ میں جج بنانے کی سفارش کی تھی۔ کالجیم کی سفارش کے بعد مرکزی حکومت نے ان دونوں ججوں کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
Published: 09 May 2022, 9:27 AM IST
سپریم کورٹ نے دہلی کے شاہین باغ میں مبینہ تجاوزات کو ہٹانے کے لیے ایم سی ڈی کی بلڈوزر کارروائی کے خلاف سی پی ایم کی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔ تاہم عدالت نے درخواست گزار کو اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی آزادی دی ہے۔
Published: 09 May 2022, 9:27 AM IST
دہلی کے شاہین باغ میں تجاوزات کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ ایک وکیل نے شاہین باغ اور جنوبی دہلی کے دیگر علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے کی جا رہی انسداد تجاوزات کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔
Published: 09 May 2022, 9:27 AM IST
نئی دہلی: جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (SDMC) کی ایک ٹیم شاہین باغ میں تجاوزات کو ہٹانے کے لیے آج بلڈوزر لے کر پہنچی، جہاں شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا، لیکن مقامی لوگوں نے اس کی سخت مخالفت کی۔ ہائی وولٹیج ڈرامے کے درمیان سیاسی جماعتوں کے لوگ بھی وہاں جمع ہو گئے۔ اس کے پیش نظر وہاں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ فی الحال تجاوزات ہٹانے کی مہم روک دی گئی ہے۔ پولیس اہلکار مقامی دکانداروں سے بات کر رہے ہیں۔
Published: 09 May 2022, 9:27 AM IST
جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اتوار کی شب پنجاب کے امرتسر سیکٹر میں پاکستان کی طرف سے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے پیر کو بتایا کہ رات میں تقریباً 12 بجے سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے پاکستان سے ایک ڈرون کو سرحد کے ہندوستانی حصے میں داخل ہوتے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ چوکس فوجیوں نے فوری کارروائی کی اور ڈرون کو مار گرایا۔ جوانوں نے ڈرون کے ساتھ بندھے ایک بیگ سے ہیروئن کے نو پیکٹ برآمد کیے ہیں، جن کا وزن 10 کلو 670 گرام ہے۔
Published: 09 May 2022, 9:27 AM IST
الریاض: جدہ ایئرپورٹ کے چیف ایکزیگیٹو آفیسر (سی ای او) ریان طرابزونی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ نئے سی ای او کا بھی تقرر کر دیا گیا۔ سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی ای او کی برطرفی کا فیصلہ جدہ ایئرپورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے لیا ہے۔ اس برطرفی کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ سی ای او کو جدہ ایئرپورٹ پر افراتفری اور پروازوں میں تاخیر کے سبب برطرف کیا گیا۔ جدہ ایئر پورٹ کمپنی کے کونسل کا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں سی ای او ریان طرابزونی کو برطرف کرنے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ ایمن بن عبدالعزیز کو جدہ ایئرپورٹ کا نیا سی ای او مقرر کردیا گیا۔
Published: 09 May 2022, 9:27 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 May 2022, 9:27 AM IST