آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے افغانستان نے جانبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں آخری گیند تک مقابلہ کیا تاہم اسے 4 رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 168 رن بنائے۔ جبکہ افغانستان کی ٹیم 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 164 رن ہی بنا سکی۔
Published: 04 Nov 2022, 10:11 AM IST
میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے انتخابات کی تاریخوں کا علان کر دیا گیا ہے۔ انتخابات کے تحت 4 دسمبر کو پولنگ ہوگی۔ جبکہ 7 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
Published: 04 Nov 2022, 10:11 AM IST
ٹوئٹر ایک بار پھر ڈاؤن ہوگیا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دنیا بھر کی ویب سائٹس پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم دنیا کے کچھ حصوں میں متاثر ہوا ہے۔
Published: 04 Nov 2022, 10:11 AM IST
رانچی: محکمہ انکم ٹیکس (آئی ٹی) کی ٹیم جمعہ کی صبح سے جھارکھنڈ میں کانگریس ایم ایل اے انوپ سنگھ اور سابق وزیر پردیپ یادو کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع کے مطابق بہار اور جھارکھنڈ کی آئی ٹی ٹیمیں پردیپ یادو کے گوڈا، رانچی اور ڈورانڈا واقع گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایم ایل اے انوپ سنگھ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جا رہا ہے۔ آئی ٹی ٹیم شیوشنکر یادو کے گھروں پر بھی چھاپے مار رہی ہے۔ آئی ٹی ٹیم رانچی، بیرمو اور گوڈا میں 9 مقامات پر بیک وقت چھاپے مار رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ای ڈی نے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو کل ای ڈی کے دفتر میں طلب کیا تھا لیکن وزیر اعلیٰ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق رائے پور گئے تھے اور ای ڈی سے تین ہفتوں کا وقت مانگا تھا۔
Published: 04 Nov 2022, 10:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Nov 2022, 10:11 AM IST