’ہنومان چالیسا‘ کے پاٹھ کو لے کر تنازعات کا سامنا کر رہی امراوتی کی آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت کور رانا اور رکن اسمبلی شوہر روی رانا کو بھلے ہی ممبئی سیشن کورٹ نے ضمانت فراہم کر دی، لیکن ان دونوں کو بدھ کی شب بھی جیل میں ہی گزارنی ہوگی۔ ایسا اس لیے کیونکہ ضمانت کے کاغذات جیل کی ڈاک پیٹی میں نہیں پہنچ سکے۔
Published: 04 May 2022, 9:40 AM IST
پڈوچیری: پڈوچیری میں جمعرات سے 12ویں جماعت کے شروع ہونے والے امتحانات میں 7660 طالبات سمیت زیادہ سے زیادہ 14,647 طلباء شرکت کریں گے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ امتحان کے لیے پڈوچیری اور کرائیکل میں کل 124 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جمعہ سے دسویں جماعت کے شروع ہونے والے امتحانات میں 8,064 طالبات سمیت کل 16,831 طلباء شامل ہوں گے، جبکہ 10 مئی سے 11ویں جماعت کے شروع ہونے والے امتحانات میں کل 15,174 طلباء شریک ہو رہے ہیں جن میں سے 7,831 لڑکیاں ہیں۔
Published: 04 May 2022, 9:40 AM IST
سریندر نگر: گجرات کے سریندر نگر ضلع کے باجنا علاقے میں دو کاروں کے تصادم میں دو معمر افراد کی موت اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بدھ کو بتایا کہ مالون-کچھ شاہراہ پر اکھیانا گاؤں کے قریب ایک ہوٹل کے نزدیک پل پر دو کاریں دیر رات بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں کچھ سے کلول جا رہی کار میں سوار پانچ افراد میں سے دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت بھان جی بھائی اے پٹیل (75) اور دیوجی بھائی پی پٹیل (70) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ کچھ میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گاندھی نگر کے کلول کی جانب لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ضروری کارروائی شروع کردی ہے۔
Published: 04 May 2022, 9:40 AM IST
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں میناکشی اسملٹراینڈ رولرس پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی میں ہوئے دھماکہ میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا اور دیگر تین شدید طورپر زخمی ہوگئے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سنگاریڈی ضلع کے جِنارم منڈل کے آئی ڈی ایل بولارم میں قائم کمپنی میں ہوئے اس دھماکہ میں 30سالہ مزدور ہیمنت ہلاک ہوگیا۔ دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں زخمی دیگر تین مزدوروں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس نے وہاں پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔ پولیس نے اس واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کی کوششوں کا آغاز کر دیا اور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔
Published: 04 May 2022, 9:40 AM IST
گزشتہ 24 گھنٹوں میں، ہندوستان میں 3,205 نئے کووڈ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 2,802 افراد صحت یاب ہوئے ہیں وہیں 31 متاثرین کی موت ہوئیں ہیں۔ کل ایکٹو کیسز 19,509 ہوگئے ہیں۔
Published: 04 May 2022, 9:40 AM IST
مستقبل میں، اب صارفین کو ٹوئٹر کے استعمال کرنے پر چارج ادا کرنا پڑے گا۔ ایلن مسک نے ٹوئٹ کرکے یہ جانکاری دی۔ ایلن مسک نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ٹوئٹر ہمیشہ عام صارفین کے لیے مفت رہے گا، لیکن کمرشل اور سرکاری صارفین کو اس کے لیے تھوڑی قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔
Published: 04 May 2022, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 May 2022, 9:40 AM IST
تصویر: پریس ریلیز