قومی خبریں

اہم خبریں LIVE: بنگلہ دیش پر جیت کے بعد ٹیم انڈیا کے شائقین کا ایڈیلیڈ میں جشن

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلہ دیش پر جیت کے بعد ٹیم انڈیا کے شائقین کا ایڈیلیڈ میں جشن

ہندوستان کی طرف سے ٹی-20 عالمی کپ کے سپر 12 کے میچ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلہ میں 5 رن سے شکست دینے کے بعد ٹیم انڈیا کے شائقین نے آسٹریلیائی شہر ایڈیلیڈ میں جشن منایا، جہاں یہ میچ کھیلا گیا۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

اکالی دل نے بی بی جاگیر کور کو کیا معطل، پارٹی مخالف سرگرمیاں روکنے کے لئے 2 دن کا الٹی میٹم!

شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے بدھ کے روز سینئر لیڈر بی بی جاگیر کور کو پارٹی سے معطل کر دیا اور انہیں دو دن میں پارٹی مخالف سرگرمیوں کو روکنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا۔ انہیں انتباہ دیا گیا ہے کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتی ہیں تو پارٹی ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرے گی۔ دراصل، بی بی جاگیر کور شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی ی سی) کے صدر کا انتخاب لڑنے پر بضد ہیں۔ ان کے اعلان سے شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) میں سیاسی ہلچل پیدیا ہو گئی ہے۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

سنسی خیز مقابلہ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 5 رن سے دی شکست، سیمی فائنل کا داخلہ بنایا یقینی

ٹی-20 عالمی کپ میں بارش سے متاثرہ میدان کے دوران ہندوستان نے بنگلہ دیش کو 5 رنوں سے شکست دے دی۔ بارش کے خلل ڈالنے سے قبل خطرناک بلے بازی کر رہے لٹن داس (27 گیندوں میں 60 رن) کو ٹیم انڈیا نے بارش بند ہونے کے بعد ترمیم شدہ ہدف (151 رن) کا تعاقب کرتے وقت رن آؤٹ کیا اور اس کے بعد رفتہ رفتہ میچ پر ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط ہوتی گئی۔ بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت کے لئے 20 رن درکار تھے لیکن تمام کوششوں کے باوجود اس کے کھلاڑی صرف 14 رن ہی بنا سکے اور میچ انڈیا کے نام ہو گیا۔ ٹیم انڈیا اب گروپ دو میں ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی ہے اور اس کا سیمی فائنل میں پہنچنا یقینی ہو گیا ہے۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

بنگلہ دیش کو جیت کے لئے 6 گیندوں میں 20 رن درکار، دلچسپ مقابلہ جاری

جیت سے چند قدم دور ٹیم انڈیا، بنگلہ دیش کا چھٹا کھلاڑی بھی پویلین لوٹا

ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کو دیا پانچواں جھٹکا، جیت کے لئے 22 گیند میں 49 رن درکار

ٹیم انڈیا نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرتے ہوئے اس کے پانچویں کھلاڑی کو آؤٹ کر دیا ہے۔ انہیں ہاردک پانڈیا نے ارشدیپ سنگھ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

بنگلہ دیش کو لگا چوتھا جھٹکا، شکیب الحسن 12 رن بنا کر آؤٹ

بنگلہ دیش کا تیسرا کھلاڑی آؤٹ، ٹیم انڈیا کی گرفت میں آیا میچ

ارشدیپ سنگھ نے بنگلہ دیش کو 99 کے اسکور پر تیسرا جھٹکا دے دیا ہے۔ انہوں نے عفیف حسین دھروبو کو 3 رن کے اسکور پر آؤٹ کیا۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

بارش بند ہوتے ہی رنگ میں لوٹی ٹیم انڈیا، بنگلہ دیش کے دو کھلاڑی آؤٹ

بارش بند ہونے کے بعد ٹیم انڈیا رنگ میں لوٹ آئی ہے اور بنگلہ دیش کے لٹن داس اور نجم الحسین شنتو آؤٹ ہو گئے ہیں۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے مقابلہ میں بارش کی خلل، بنگلہ دیش کو اب 16 اوور میں بنانے ہوں گے 151 رن

ٹی 20 عالمی کپ میں ایڈیلیڈ کے میدان پر کھیلے جا رہے میچ میں بارش نے خلل ڈالی جس کے بعد ہندوستان اور بنگلہ دیش کے میچ کو 20 کے بجائے 16 اوورز کا کر دیا گیا۔ بنگلہ دیش کو ترمیم شدہ ہدف 151 حاصل ہوا ہے اور تا حال اس کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا ہے۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

گیان واپی مسجد معاملہ کی آئندہ سماعت 11 نومبر کو ہوگی

وارانسی کی عدالت نے گیان واپی مسجد اور سنگار گوری مندر معاملے میں دائر کی گئی عرضی پر سماعت کی۔ اس عرضی میں انجمن انتظامات مسجد کمیٹی کی جانب سے اعتراض داخل کیا گیا تھا، جس کے سلسلہ میں عدالت نے سنگار گوری مندر کی جانب سے وکیل کو جواب دینے کے لیے 11 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

ٹی-20 عالمی کپ میں ہندوستان نے بنگلہ دیش کو دیا 185 رن کا ہدف، روہت اور راہل نے بنائی نصف سنچری

ٹی-20 عالمی کپ کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف کھیلتے ہوئے ٹیم انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 184 رن بنائے ہیں۔ اننگ کے دوران کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی نے نصف سنچری اسکور کی۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

کانگریس صدرملکارجن کھڑگے نے کہا- راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا، سیاسی منظرنامہ بدل دے گی

حیدرآباد: کانگریس صدرملکارجن کھڑگے نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا، خاموش انقلاب لارہی ہے جو سیاسی منظرنامہ کو بدل دے گی۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سرگرم کھڑگے جو شہر حیدرآباد میں راہل گاندھی کی اس یاترا میں شامل ہوئے، نے کہا کہ انہوں نے شہرکے بوئن پلی علاقہ میں اس یاترا میں حصہ لینے والوں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افراد راہل گاندھی کے ساتھ 3500 کلومیٹر پیدل چل رہے ہیں اور یہ افراد ہماری پارٹی کیڈرکے لئے ایک عظیم جذبہ ہیں۔ راہل گاندھی، شہر کے نواحی علاقہ پتنگی ٹول پلازہ کے قریب رات میں قیام کریں گے۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج 56واں دن

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا آج 56 واں دن ہے۔ تلنگانہ کے شہر حیدرآباد سے آج صبح 56ویں دن کا آغاز ہوا۔ اداکارہ اور فلمساز پوجا بھٹ بھی مختصر طور پر اس سفر میں شامل ہوئیں۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Nov 2022, 10:11 AM IST