کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے بی جے پی صدر جے پی نڈا کو خط لکھ کر سوشل میڈیا پر فرضی خبریں پوسٹ کرنے والے بی جے پی لیڈران سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر فرضی خبریں پوسٹ کرنے والے بی جے پی لیڈران نے معافی نہیں مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Published: 02 Jul 2022, 8:40 AM IST
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ پروپیگنڈہ اور جھوٹ بی جے پی-آر ایس ایس کی بنیاد ہے۔ ملک کو نفرت کی آگ میں جھونک کر ہاتھ سینکنے والی بی جے پی-آر ایس ایس کی تاریخ پورا ہندوستان جانتا ہے۔ یہ غدار چاہے جتنا توڑنے کا کام کر لیں، لیکن کانگریس ہندوستان کو متحد کرنے کے لیے مزید کام کرتی رہے گی۔
Published: 02 Jul 2022, 8:40 AM IST
نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کا فرضی ویڈیو نشر کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں اور ٹیلی ویژن چینلوں کے اینکروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں ملک کی مختلف عدالتوں کے چکر لگانے پڑیں گے۔ کانگریس کے سینئر ترجمان پون کھیڑا نے ہفتہ کے روز کہا کہ بی جے پی لیڈروں اور ٹیلی ویژن چینلوں کے اینکرز جنہوں نے یہ کام کیا ہے انہیں عدالتوں کے چکر کاٹنے اور ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ کھیڑا نے ٹوئٹ کیا ’’وہ تمام بی جے پی لیڈر جنہوں نے راہل گاندھی کا فرضی ویڈیو وائرل کیا، وہ ملک کی مختلف عدالتوں کے چکر لگانے کے لیے تیار رہیں۔ انہیں کئی شہروں کی عدالتوں میں جانا پڑے گا اور جس اینکر اور چینل نے یہ جھوٹ پھیلایا ہے وہ بھی سخت قانونی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔
Published: 02 Jul 2022, 8:40 AM IST
شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی گوہاٹی جانے کا آفر ملا تھا، لیکن میں بالا صاحب ٹھاکرے کا ماننے والا ہوں اس لیے وہاں نہیں گیا۔ جب حق آپ کے ساتھ ہے تو ڈر کیوں؟
Published: 02 Jul 2022, 8:40 AM IST
تہران: ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان میں سنیچر کی علی الصبح زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس میں کم از کم تین افراد کی موت اور 19 دیگر زخمی ہو گئے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز خلیج کے نزدیک بندرگاہی ہر بندر خمیر کے قریب تھا۔ زلزلے سے علاقے میں کئی مکانات تباہ ہوئے یا انہیں جزوی طور پر نقصان پہنچا۔
Published: 02 Jul 2022, 8:40 AM IST
جے پور: راجستھان کے ادے پور میں کنہیا لال کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے جے پور ڈویژن کے جے پور، الور اور دوسہ اضلاع میں اگلے 24 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس پر مزید پابندیاں رہیں گی۔ ڈویژنل کمشنر وکاس سیتارام جی بھلے نے ہفتہ کی شام 5.30 بجے تک ڈیویژن کے جے پور، الور اور دوسہ کی تمام ریونیو حدود میں سیکورٹی اور امن و امان اور پبلک سیفٹی یا عوامی ہنگامی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک حکم جاری کیا جس میں لینڈ لائن فون کے ساتھ انٹرنیٹ سروس پر عارضی پابندی نافذ رہے گی۔ قابل ذکر ہے کہ ادے پور واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر 29 جون کو جے پور ڈویژن کے ان اضلاع میں انٹرنیٹ سروس پر عارضی پابندی لگا دی گئی تھی۔
Published: 02 Jul 2022, 8:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Jul 2022, 8:40 AM IST