قومی خبریں

اہم خبریں: بامبے ہائی کورٹ سے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اور ان کے بیٹے کی عبوری پیشگی ضمانت میں توسیع

کریٹ سومائیہ / آئی اے این ایس
کریٹ سومائیہ / آئی اے این ایس 

بامبے ہائی کورٹ سے بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اور ان کے بیٹے کی عبوری پیشگی ضمانت میں توسیع

بامبے ہائی کورٹ نے آئی این ایس وکرانت دھوکہ دہی معاملہ میں بی جے پی لیڈر کریٹ سومیا اور ان کے بیٹے نیل سومیا کی عبوری پیشگی ضمانت میں 14 جون تک توسیع کر دی ہے۔

Published: 28 Apr 2022, 8:40 AM IST

پی ایم مودی کا پٹرول اور ڈیزل پر غیر بی جے پی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو نشانہ بنانا درست نہیں: سنجے راوت

شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کو بتایا گیا کہ پی ایم مودی کووڈ پر میٹنگ کریں گے۔ پی ایم مودی کا پٹرول اور ڈیزل کو لے کر غیر بی جے پی ریاستوں کے سی ایم کو نشانہ بنانا درست نہیں ہے۔ پی ایم مودی سے ایسا کرنے کی توقع نہیں تھی، لیکن سی ایم ادھو ٹھاکرے اور ممتا بنرجی نے اس کا جواب دیا ہے۔

Published: 28 Apr 2022, 8:40 AM IST

فرانس کی آئینی کونسل نے میکرون کی فتح پر لگائی مہر

پیرس: فرانس کی آئینی کونسل نے ایمانوئل میکرون کو دوبارہ ملک کے بطور صدر منتخب کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ کونسل نے کہا ہے کہ میکرون کی نئی مدت کار 14 مئی سے شروع ہوگی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ صدارتی عہدہ کے لئے ہوئے انتخابات میں میکرون کو 18,768,639 ووٹ ملے جو کہ کل ووٹروں کا 58.55 فیصد ہے۔ جبکہ میرین لی پین کو 13,288,688 ووٹ ملے جو کہ کل ووٹرز کا 41.45 فیصد ہے۔ کونسل کے صدر لارینٹ فیبیوس نے بدھ کے روز کہا کہ میکرون نے مکمل اکثریت حاصل کی ہے، لہذا آئینی کونسل میکرون کو فرانس کے نئے صدر کے طور پر اعلان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میکرون کی دوسری میعاد کار 14 مئی سے شروع ہوگی۔

Published: 28 Apr 2022, 8:40 AM IST

پرہنس اچاریہ کو تاج محل میں روکے جانے پر ہنگامہ، تاج محل گھسے بھگوا کپڑے پہنے ہندو رہنما

پرمہنس اچاریہ کو تاج محل میں داخل ہونے سے روکے جانے پر ہنگامہ برپا ہو گیا۔ اس معاملے پر آگرہ میں ہندو تنظیموں نے احتجاج کیا اور زعفرانی لباس پہن کر تاج محل میں گھس گئے۔ اس دوران پولیس کی بڑی تعداد مظاہرین کے اردگرد موجود تھی۔ تنظیم کے رہنماؤں نے جگد گرو معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندو مہاسبھا کے عہدیدار جگد گرو کی توہین کے خلاف احتجاج کرنے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے دفتر پہنچے اور پتلا جلانے کی کوشش کی۔ اس دوران موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ہندوؤں کو پتلا جلانے سے روک دیا۔

Published: 28 Apr 2022, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 28 Apr 2022, 8:40 AM IST