مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس لیڈر ممتا بنرجی نے پارتھ چٹرجی معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی غلط سرگرمی میں شامل رہا ہے تو ہم میں سے کوئی بھی مداخلت نہیں کرے گا، چاہے اس کے خلاف کتنا بھی سخت فیصلہ کیوں نہ آئے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایک طے مدت کے اندر سچائی کی بنیاد پر فیصلہ دیا جانا چاہیے۔ اگر کوئی قصوروار پایا جاتا ہے تو اسے تاحیات قید کی سزا دیے جانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
Published: 25 Jul 2022, 9:40 AM IST
بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی میں ڈاک کانوڑ لے کر ہریدوار سے لوٹ رہے کنبے کی کار دہلی قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں بریلی باشندہ ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دیگر 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے پیر کو بتایا کہ زخمیوں میں کار ڈرائیور کی حالت نازک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور سبھی زخمیوں کو بریلی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: 25 Jul 2022, 9:40 AM IST
حیدرآباد: حیدرآباد کے فیور اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شنکر نے واضح کیا کہ منکی پاکس کے تعلق سے تشویش کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ یہ ہوا کے ذریعہ نہیں پھیلتا۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس بیماری کی علامات والے کسی شخص کے قریب ہوتے ہیں ان کے منکی پاکس سے متاثر ہونے کا امکان ہوتا۔ ڈاکٹر شنکر نے انکشاف کیا کہ متاثرہ شخص کی صحت کی حالت مستحکم ہے جس کو منکی پاکس کی علامات پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کے نمونے پونے کی این آئی وی لیب کوبھیجے گئے۔ رپورٹ کل شام آئے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص اس ماہ کی 6 تاریخ کو کویت سے آیا تھا۔ وہ بخار کا شکار ہوا۔ مریض کے قریب رہنے والے 6 افراد کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ ڈاکٹر شنکر نے کہا کہ بیرونی ممالک سے واپس ایسے افراد جن میں اس مرض کی علامات پائی جائیں وہ فوری طور پر اس کی اطلاع دیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیماری کی علامات 6 سے 13 دنوں میں ظاہر ہوں گی۔
Published: 25 Jul 2022, 9:40 AM IST
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے پیر کو مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2022 تک "دوگنی آمدنی" کرنے والی تھی لیکن "ٹارچر کو دوگنا" کر دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا اور لکھا،
پی ایم 'کسان ہراسمنٹ' اسکیم۔
شہید کسانوں کو کوئی معاوضہ نہیں۔
کسانوں کی خودکشی کے کوئی اعداد و شمار نہیں ہیں۔
دوستوں' کے قرضے معاف ہوتے ہیں، کسانوں کے نہیں۔
صحیح ایم ایس پی کا جھوٹا وعدہ
فصل بیمہ کے نام پر بیمہ کمپنیوں کو 40,000 کروڑ کا فائدہ۔
2022 تک ’آمدنی‘ دوگنی کرنی تھی، لیکن ’ٹارچر‘ دوگنا کر دیا
Published: 25 Jul 2022, 9:40 AM IST
چیف جسٹس این وی رمنا نے نو منتخب صدر دروپدی مرمو کو عہدے کا حلف دلایا، وہ ہندوستان کی 15ویں صدر بن گئیں۔ وہ ملک کی دوسری خاتون صدر ہیں، اعلیٰ ترین آئینی عہدہ رکھنے والی پہلی قبائلی خاتون، اور آزاد ہندوستان میں پیدا ہونے والی پہلی صدر ہیں۔
Published: 25 Jul 2022, 9:40 AM IST
نئی دہلی: نو منتخب صدر دروپدی مرمو نے پیر کی صبح حلف لینے سے قبل یہاں راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ دروپدی مرمو صبح 10:15 بجے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے کا حلف لیں گی۔ وہ ملک کی پہلی قبائلی خاتون ہوں گی جو اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہونگی۔ وہ اب تک کی سب سے کم عمر صدر بھی ہوں گی۔ سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند اور دروپدی مرمو صبح 10:03 بجے سینٹرل ہال پہنچیں گے۔ چیف جسٹس این وی رمنا نو منتخب صدر کو حلف دلائیں گے۔
Published: 25 Jul 2022, 9:40 AM IST
دروپدی مرمو آج ملک کی 15ویں صدر کے طور پر حلف لیں گی۔ تقریب پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں صبح 10.15 بجے ہوگی۔
Published: 25 Jul 2022, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Jul 2022, 9:40 AM IST