وزیر اعظم نریندر مودی نے ممبئی میں پہلا لتا دینا ناتھ منگیشکر ایوارڈ حاصل کیا۔
Published: 24 Apr 2022, 8:40 AM IST
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے امیٹھی میں خودکشی کرنے والی خاتون انسپکٹر کے اہل خانہ سے آج لکھنؤ کے گوسائیں گنج میں ملاقات کی۔ اس دوران اکھلیش نے کہا ’’پولیس کو حکومت کے لیے الیکشن جیتنے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ میری معلومات کے مطابق پولیس تھانوں میں سیاسی دباؤ تھا۔ یہ حکومت ہر حربہ اختیار کر کے جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ سماجوادیی پارٹی آئندہ اسمبلی اجلاس کے دوران اس معاملے کو اٹھائے گی۔‘‘
Published: 24 Apr 2022, 8:40 AM IST
ہائی کورٹ سے دی گئی ضمانت کو سپریم کورٹ کی طرف سے کالعدم قرار دئے جانے کے بعد لکھیم پوری کھیری تشدد کے کلیدی ملزم آشیش مشرا نے آج لکھیم پور کھیری ضلع جیل میں خود سپرردگی کر دی۔
Published: 24 Apr 2022, 8:40 AM IST
مہاراشٹر میں گرفتار شدہ امراوتی سے رکن پارلیمنٹ نونیت رانا اور ان کے رکن اسمبلی شوہر روی رانا کو باندرا مجسٹریٹ عدالت کی طرف سے 14 روزہ عدالتی تحویل میں بھی دیا گیا ہے۔ ان کی درخواست ضمانت پر 29 اپریل کو سماعت ہوگی، جبکہ ممبئی پولیس کو 27 اپریل تک ضمانت کے حوالہ سے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
Published: 24 Apr 2022, 8:40 AM IST
حیدرآباد: آندھراپردیش کے دو اضلاع میں پیش آئے سڑک حادثات میں ایک شخص ہلاک اور دس افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ان میں 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ ایلورو ضلع کے تلاراپلی کے قریب ٹریکٹر چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ ٹریکٹر الٹ گیا اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔ یہ افراد مندر میں درشن کے لئے جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ ان تمام کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ضلع باپٹلہ میں دوسرا حادثہ پیش آیا۔ ضلع کے جوناتھ پلی کے قریب راہگیروں کو نامعلوم گاڑی نے ٹکر دے دی، جس کے نتیجہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ان تمام کو علاج کے لئے گنٹور کے جی جی ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج کے دوران ایک کی موت ہوگئی۔
Published: 24 Apr 2022, 8:40 AM IST
انقرہ: ترکی نے شام جانے والے روسی فوجی اور سویلین طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے وزیر خارجہ میولوت کاووسوگلو نے کہا کہ روس کے لیے پرواز کی اجازت اپریل میں ختم ہو گئی تھی۔ کاوو سوگلو کے حوالے سے صباح اخبار نے کہا کہ ’’ہم نے روسی فوجی طیاروں اور یہاں تک کہ شام کی طرف پرواز کرنے والے سویلین طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کر دی ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے تین ماہ کی اجازت دی تھی۔ ان کے پاس اپریل تک اجازت تھی۔ ہمارے صدر نے (روسی صدر ولادیمیر پوتن کو اس کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد پروازیں بند ہو گئیں۔ اس لیے مونٹریکس کنونشن اور دیگر امور پر بات چیت کے ذریعہ ردعمل جاری ہے‘‘۔
Published: 24 Apr 2022, 8:40 AM IST
سونی پت، 23 اپریل (یو این آئی) ڈپٹی کمشنر للت سیواچ نے بتایا کہ ہریانہ حکومت نے گزشتہ چند دنوں میں خاص طور پر نئی دہلی سے ملحقہ اضلاع میں کووڈ پازیٹیو کیسز میں اضافے کے پیش نظر سخت کووڈ ضوابط کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے وبائی امراض ایکٹ 1897 کے التزامات کےتحت دیئے گئے اختیارات کااستعمال کرتے ہوئے حکم دیاہے کہ سونی پت میں عوامی / کام کی جگہوں پر فیس ماسک/ کور پہننا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس پر 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
Published: 24 Apr 2022, 8:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 24 Apr 2022, 8:40 AM IST