قومی خبریں

اہم خبریں: ’کوئی آپ کی پارٹی بھی توڑ سکتا ہے‘، ممتا بنرجی نے بی جے پی کو کیا متنبہ

ممتا بنرجی / یو این آئی
ممتا بنرجی / یو این آئی 

’کوئی آپ کی پارٹی بھی توڑ سکتا ہے‘، ممتا بنرجی نے بی جے پی کو کیا متنبہ

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مہاراشٹر کے سیاسی بحران پر کہا کہ ’’ہم ادھو ٹھاکرے اور سبھی کے لیے انصاف چاہتے ہیں۔‘‘ انھوں نے ساتھ ہی بی جے پی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج آپ (بی جے پی) اقتدار میں ہیں اور پیسے، طاقت، مافیا طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن ایک دن تمھیں جانا ہی ہے۔ کوئی آپ کی پارٹی بھی توڑ سکتا ہے۔ یہ غلط ہے اور میں اس کی حمایت نہیں کرتی۔‘‘

Published: 23 Jun 2022, 8:40 AM IST

بی جے پی نے سیلاب متاثرہ لوگوں سے منہ موڑ لیا، صرف اقتدار کی ہوس بجھانے میں لگی ہے... گورو گوگوئی

کانگریس لیڈر گورو گوگوئی نے کہا کہ آج بی جے پی نے سیلاب سے متاثرہ شمال مشرق کے لوگوں سے منھ موڑ لیا ہے، اسے صرف اقتدار کی ہوس میں دلچسپی ہے۔ وزیر اعظم یا تو گجرات انتخابات کی مہم میں مصروف ہیں یا مہاراشٹر میں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گورو گوگوئی نے کہا کہ یہ سختی ہے، یہ ظلم ہے، یہ بے حسی ہے اور ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا کہ ایسے وقت میں جب لوگوں کو پینے کا پانی میسر نہیں ہے، حکومت اپنے سیاسی عزائم کے لیے سرکاری وسائل کو ہٹا رہی ہے۔

Published: 23 Jun 2022, 8:40 AM IST

ضمنی انتخاب، دوپہر ایک بجے تک سنگرور میں 22.21 فیصد، رام پور میں 26.39 فیصد، اعظم گڑھ میں 29.48 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔

Published: 23 Jun 2022, 8:40 AM IST

مہاراشٹر میں کورونا کے 3,260 نئے معاملے

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 3260 نئے معاملے سامنے آئے اور تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق نئے کیسز سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 79.45 لاکھ ہو گئی ہے، جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 1.47 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 3533 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 77.72 لاکھ ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وقت 24,639 ایکٹیو کیسز ہیں اور اس کے مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Published: 23 Jun 2022, 8:40 AM IST

آسام میں شدید سیلاب، کانگریس کے تمام کارکنان امدادی کاموں میں ہر ممکن مدد کریں... پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ آسام میں شدید سیلاب سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئی ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ سب کی حفاظت کرے۔ انڈین نیشنل کانگریس کے تمام کارکنوں سے اپیل ہے کہ اس مشکل وقت میں آسام کی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں اور امدادی کاموں میں ہر ممکن مدد کریں۔

Published: 23 Jun 2022, 8:40 AM IST

3 لوک سبھا اور 7 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ، 26 جون کو آئیں گے نتائج

ملک میں لوک سبھا کی تین اور سات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ ان تمام نشستوں کے نتائج کا اعلان 26 جون کو کیا جائے گا۔

Published: 23 Jun 2022, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jun 2022, 8:40 AM IST