ممبئی پولیس ذرائع نے کہا ’’ہم نے لاؤڈ اسپیکر سے متعلق شکایات پر کارروائی شروع کر دی ہے۔ سی آر پی سی کی دفعہ 144، 149 اور 151 کے تحت شرپسندوں کے خلاف احتیاطی کارروائیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر پہلے ہی کچھ نوٹس بھیجے گئے ہیں، آنے والے دنوں میں اس میں تیزی لائی جائے گی۔‘‘
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
ایل جی دہلی انیل بیجل نے دہلی میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈی ڈی ایم اے کی 36ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ایل جی نے مزید کہا، ’’اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ماہرین کی مشاورت سے کورونا کی روک تھام اور انتظام کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار اسکولوں کے لیے وضع کیا جائے اور اسکول انتظامیہ کی جانب سے ان کے سختی سے نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔‘‘
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
عدالت نے جہانگیر پوری تشدد کے 4 ملزمین کی پولیس حراست کو 3 دن کے لیے بڑھا دیا ہے۔ آج معاملے کی سماعت کے دوران عدالت نے تشدد کے 4 اہم ملزم، انصار، سلیم، دلشاد اور گلّی کی پولیس حراست کو مزید 3 دن بڑھانے کا حکم صادر کیا۔
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
پنجاب پولیس بدھ کے روز کانگریس لیڈر الکا لامبا کے گھر پہنچی۔ اس سے پہلے پولیس کمار وشواس کے گھر بھی پہنچی تھی۔ الکا لامبا نے اس سلسلے میں ٹوئٹ کر کہا ہے کہ ’’پنجاب پولیس میرے گھر پہنچ چکی ہے۔‘‘ ایک دیگر ٹوئٹ میں انھوں نے لکھا ’’پنجاب پولیس گھر کی دیوار پر نوٹس چسپاں کر گئی ہے اور جاتے جاتے عآپ کی بھگونت مان حکومت کی طرف سے دھمکی بھی دے کر گئی ہے کہ اگر 26 اپریل کو تھانے میں پیش نہیں ہوئی تو انجام برا ہوگا۔ کانگریس کی یہ گاندھی وادی سپاہی بڑے سنگھیوں سے نہیں ڈری، چھوٹے سنگھی کی تو بات ہی چھوڑ دو۔‘‘
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
جہانگیر پوری میں ایم سی ڈی کے ذریعہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ہٹائے جانے کے مقصد سے بلڈوزر کی کارروائی پر سپریم کورٹ نے تقریباً 11 بجے روک لگا دی تھی، لیکن اس کے تقریباً 2 گھنٹے بعد تک انہدامی کارروائی چلتی رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی لیڈر و سماجی کارکن برندا کرات نے جب موقع پر پہنچ کر ایم سی ڈی افسران کے عمل کی مخالفت کی اور انھیں سپریم کورٹ کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کارروائی روکنے کو کہا، تب جا کر بلڈوزر نے کام کرنا بند کیا۔
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
جہانگیر پوری میں بلڈوزر کی کارروائی کے دوران مسجد کا ایک حصہ توڑے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک مسجد اور ایک مندر قریب قریب میں واقع ہیں جہاں ایم سی ڈی افسران نے پولیس کی موجودگی میں مسجد کا ایک چھوٹا سا حصہ توڑ دیا ہے۔ مسلم طبقہ میں اس بات کو لے کر ناراضگی ہے کہ اگر مسجد کو نقصان پہنچایا گیا ہے تو مندر کو کیوں چھوڑ دیا گیا، آخر سبھی مذہبی مقامات کو ایک ہی نظر سے کیوں نہیں دیکھا جا رہا۔
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
جہانگیر پوری میں بلڈوزر سے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات ہٹانے کے نام پر ہو رہی انہدامی کارروائی پر سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ بدھ کی صبح 1500 جوانوں کی موجودگی میں ایم سی ڈی نے تیز رفتاری کے ساتھ بلڈوزر چلانے کا کام شروع کر دیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے اس پر روک لگاتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال جیسی حالت ہے اسے برقرار رکھا جائے۔
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
دہلی کے جہانگیر پوری میں ہوئے تشدد کے ملزمین کی ناجائز ملکیتوں پر بدھ کے روز بلڈوزر چلایا گیا۔ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ناجائز ملکیتوں اور تجاوزات پر کی جا رہی ہے۔ اس کارروائی کو دیکھتے ہوئے تقریباً 1500 جوان تعینات کیے گئے ہیں۔ جن لوگوں کی ملکیتوں پر بلڈوزر چلائے گئے ہیں وہ زار و قطار روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے ایم سی ڈی کی اس کارروائی پر سخت اعتراض اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں بلڈوزر پہنچ گیا ہے۔ علاقے میں ناجائز قبضہ کو ہٹانے کا عمل چل رہا ہے۔ کارپوریشن کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ علاقے میں بڑی تعداد میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے۔ دہلی کے اسپیشل پولس کمشنر (نظامِ قانون) دیپندر پاٹھک کا کہنا ہے کہ ’’دہلی پولیس کا فوکس یہاں پر ایجنسی کو پروٹیکٹ کرنا رہے گا اور یہاں پر نظامِ قانون بنا رہے، اس پر عمل کروانا رہے گا۔ جو تشدد ہوا ہے اس کے مدنظر آج یہاں بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات ہے۔‘‘
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
سیول: جنوبی کوریا میں منگل کی آدھی رات تک کورونا کے 111319 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر16583220 ہو گئی ہے۔ صحت کے حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ کوریا ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ایجنسی (کے ڈی سی اے) نے کہا کہ یومیہ کیسز پچھلے دن رپورٹ کیے گئے 118504 کیسزسے قدرے کم اورایک ہفتہ پہلے درج کئے گئے 195393 معاملات سے بہت کم تھے۔ صحت کے حکام کا خیال ہے کہ وائرس کے انتہائی متعدی اومیکرون ویرینٹ اور اس کی ذیلی قسم بی اے .2 کے پھیلاؤ سے چلنے والی نئی لہر مارچ کے وسط میں اپنے عروج پر تھی اور اب اس میں کمی واقع ہوئی ہے۔
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
نئی دہلی: دہلی کے آؤٹر نارتھ کے ڈی سی پی نے کہا کہ اسلحہ فراہم کرنے والے کو جہانگیر پوری میں پولیس کے ساتھ ہوئے تصادم کے بعد پکڑا گیا ہے۔ تصادم کے دوران وہ زخمی ہو گیا۔ اسلحہ فراہم کرنے والے کے خلاف 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Apr 2022, 8:40 AM IST