قطر میں ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دی۔ وہ 36 سال بعد ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے 1978 اور 1986 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل جیتا ہے۔ مقررہ 90 منٹ تک میچ 2-2 گول سے برابر رہنے کے بعد میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ وہاں لیونل میسی نے گول کر کے ارجنٹائن کو 3-2 سے آگے کر دیا، لیکن ایمباپے کے ذہن میں کچھ اور تھا۔ انہوں نے 117ویں منٹ میں گول کر کے میچ 3-3 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد ارجنٹینا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں میچ جیت لیا۔
Published: 18 Dec 2022, 11:04 PM IST
فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جوش و خروش کی تمام حدیں پار کر رہا ہے۔ اضافی وقت میں بھی میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔ اب میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ سے ہوگا۔
Published: 18 Dec 2022, 11:04 PM IST
قطر میں فرانس اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میچ مقررہ وقت اور انجری ٹائم کے بعد بھی 2-2 گول سے برابر رہا۔ اب جیت اور ہار کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوگا۔ اگر میچ پھر بھی برابر رہا تو اس کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ سے ہوگا۔
Published: 18 Dec 2022, 11:04 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Dec 2022, 11:04 PM IST