سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقے میں ہفتے کے روز مشتبہ ملی ٹنٹوں نے ایک کشمیری پنڈت کو گولیاں مار کر جان بحق کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے چودھری گنڈ علاقے میں ملی ٹنٹوں نے ایک کشمیری پنڈت پر اس کی رہائش گاہ پر نزدیکی سے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پنڈت کو زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت پنڈت پورن کرشن بٹ ولد تارک ناتھ بٹ کے بطور ہوئی ہے۔
Published: 15 Oct 2022, 8:40 AM IST
منیلا: فلپائن کے دارالحکومت میں ہفتہ کی صبح رہائشی علاقے کے ایک گھر میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ فائر بیورو نے بتایا کہ کیوزون سٹی کے مضافات میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے سے پہلے آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے تقریباً 0320 بجے آگ پر قابو پالیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین میں 79 سالہ مرد، ایک 30 سالہ خاتون، ان کے 12، سات اور دو سالہ بچے اور ایک اور شخص شامل ہے۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
Published: 15 Oct 2022, 8:40 AM IST
سری نگر: پولیس کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی کے آسٹنگو علاقے میں ہفتے کی صبح ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا کر ایک بڑے سانحے کو ٹال دیا۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ بانڈی پورہ کے آسٹنگو علاقے میں ہفتے کی صبح بانڈی پورہ- سوپور روڈ پر پندرہ سے سولہ کلو وزنی ایک آئی ای ڈی کو پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ای ڈی کو پاتے ہی بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جس نے اس کو بغیر کوئی نقصان پہنچائے ناکارہ بنا دیا۔ دریں اثنا بانڈی پورہ- سوپور روڈ پر جو عارضی طور پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی اس کو بحال کر دیا گیا۔
Published: 15 Oct 2022, 8:40 AM IST
سلطان پور: پردیش کے سلطان پور ضلع میں ڈینگو انفیکشن ٹیسٹ میں نو پولیس اہلکار متاثر پائے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایا کہ پہلے چار پولیس اہلکار ڈینگو سے متاثر پائے گئے، جن کا علاج دوسرے ضلع میں جاری ہے۔ جس کی وجہ سے محکمہ صحت نے کمان سنبھالتے ہوئے جمعرات کو پولیس اسپتال میں ضلع میں جانچ کیمپ شروع کیا۔ اس جانچ میں اب تک سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو چیک کیا جا چکا ہے۔ موسمی بخار یا دیگر قسم کے بخار کی جانچ کے بعد انہیں ادویات اور کونسلنگ دی جا رہی ہے۔ ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر لال جی نے کہا کہ جمعہ کو بھی تقریباً 99 پولس اہلکاروں کی جانچ کی گئی۔ جن میں سے 09 پولیس اہلکار ڈینگو سے متاثر پائے گئے۔
Published: 15 Oct 2022, 8:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Oct 2022, 8:40 AM IST