دنیا کی سرکردہ ریٹیل کمپنی امیزون اپنے تقریباً 10 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے والی ہے۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر، فیس بک کی میٹا اور مائیکروسافٹ نے اپنے اسٹاف میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کی تھی۔ اب امیزون میں بھی ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسی ہفتے ملازمین کی چھنٹنی ہو سکتی ہے۔
Published: 14 Nov 2022, 9:40 AM IST
اتراکھنڈ کے ستارگنج میں ایک اسکول بس پلٹنے کا حادثہ سرزد ہوا ہے۔ اس حادثہ میں ایک ٹیچر اور ایک طالب علم کی موت ہو گئی ہے اور کئی زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ جس وقت یہ حادثہ ہوا، بس میں 51 بچے سوار تھے اور سات اسکول اسٹاف بھی موجود تھے۔ بس کیوں پلٹی، اس سلسلے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریب کے ہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Published: 14 Nov 2022, 9:40 AM IST
گیان واپی معاملے میں وارانسی کی سول فاسٹ ٹریک کورٹ میں پیر کے روز سماعت ہوئی۔ بعد ازاں سول جج سینئر ڈویژن مہندر کمار پانڈے کی عدالت نے اس پر فیصلہ کو 2 دن کے لیے ملتوی کر دیا۔ اب اس معاملے میں 17 نومبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ دراصل ہندو فریق کی طرف سے داخل عرضی میں 4 مطالبات کیے گئے ہیں جن میں سے ایک ہے گیان واپی احاطہ میں مسلمانوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا جانا۔ 17 نومبر کو عدالت فیصلہ سنائے گی کہ یہ عرضی قابل سماعت ہے یا نہیں۔
Published: 14 Nov 2022, 9:40 AM IST
گیانواپی سے متعلق پلیس آف ورشپ ایکٹ کیس کی سماعت آج ملتوی کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکز سے کہا کہ وہ 12 دسمبر تک اپنا جواب داخل کرے۔ اب اس معاملے کی سماعت جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔
Published: 14 Nov 2022, 9:40 AM IST
سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ برف باری کے باعث پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیئے گئے۔ ٹریفک ذرائع نے بتایا کہ سونہ مرگ کے علاقوں میں برف باری کے باعث سری نگر- لیہہ شاہراہ پر پیر کو ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیر کی گلی اور دیگرعلاقوں میں تازہ برف باری کے باعث تاریخی مغل روڈ پر بھی ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی۔ دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔
Published: 14 Nov 2022, 9:40 AM IST
نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سی پی پی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے شانتی ون پہنچ کر پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
پنڈت جواہر لال نہرو جی کو ہندوستان کی ترقی میں ان کے تعاون کے لیے قوم انہیں یاد کر رہی ہے۔
Published: 14 Nov 2022, 9:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Nov 2022, 9:40 AM IST