گزشتہ 12 دنوں سے چل رہی جنگ میں ایک بار پھر روس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے یوکرینی فوج نے مائیکولائیو ہوائی اڈے کو واپس چھین لیا ہے۔ ’کیف انڈیپنڈنٹ‘ نے مقامی گورنر ویٹالی کیمو کے حوالے سے خبر میں ایئرپورٹ پر یوکرین کے کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔
Published: 07 Mar 2022, 9:40 AM IST
اے بی پی-سی ووٹر ایگزٹ پول نے گوا میں کسی کو بھی اکثریت نہیں دی ہے۔ سروے کے مطابق برسراقتدار بی جے پی کو 13 سے 17 اور کو 12 سے 16 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کو اس ریاست میں ’کنگ میکر‘ بتایا جا رہا ہے جسے 5 سے 9 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اگر یہ سروے صحیح ثابت ہوا تو ترنمول کانگریس جس پارٹی کو حمایت دے گی، اس کی حکومت بن سکتی ہے۔ گوا میں عآپ کو 1 سے 5 سیٹیں حاصل ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
Published: 07 Mar 2022, 9:40 AM IST
پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ختم ہونے کے بعد اب ایگزٹ پول آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ اے بی پی-سی ووٹر سروے نے اتراکھنڈ میں بی جے پی کی وداعی کی طرف اشارہ کیا ہے۔ سروے کے مطابق 70 رکنی اسمبلی والی اس ریاست میں کانگریس کو 32 سے 38 سیٹیں حاصل ہو رہی ہیں، جب کہ بی جے پی کو 26 سے 32 سیٹیں حاصل ہوں گی۔ حالانکہ سروے میں بی جے پی کو 41 فیصد ووٹ اور کانگریس کو 39 فیصد ووٹ حاصل ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ عآپ کو سروے میں صفر سے 2 سیٹ اور دیگر کو 3 سے 7 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Published: 07 Mar 2022, 9:40 AM IST
بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے اور دیگر ایشوز کو لے کر ’جن ادھیکار پارٹی‘ (جاپ) نے پٹنہ میں راج بھون کی طرف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ کو روکنے کے لیے پولیس نے کارکنان پر واٹر کینن کا ساتعمال کر پانی کی بوچھار کی۔
Published: 07 Mar 2022, 9:40 AM IST
لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ساتویں و آخری مرحلے کے تحت 9 اضلاع کی 54 سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں دوپہر ایک بجے تک 35.51 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق دوپہر ایک بجے تک سب سے زیادہ ضلع چندولی میں 38.43 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔ وہیں 33.62 فیصدی ووٹنگ کے ساتھ وارانسی سب سے نچلے پائیدان پر ہے۔ دیگر اضلاع میں ضلع اعظم گڑھ میں 34.63 فیصدی، بھدوہی میں 35.59فیصدی،غازی پور میں 33.71، جونپور میں 35.81فیصدی، مئو میں 37.08 فیصدی، مرزاپور میں 38.10فیصدی، سونبھدر میں35.87 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
بلند شہر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 10 طلبہ زخمی
بلندشہر: اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے ڈبائی واقع سرکاری پالیٹیکنک کالج کے ہاسٹل کی رسوئی میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے دس طلبہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 9 بجے اس وقت پیش آیا جب ہاسٹل کے مطبح میں کھانہ بن رہا تھا کہ اچانک گیس سلنڈر میں آگ لگ گئی اور زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا اس حادثے میں وہاں موجود دس طلبہ زخمی ہوگئے، انہیں علاج کے لئے علی گڑھ سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا علی گڑھ سی ایم او کو زخمی طلبہ کے بہتر سے بہتر علاج کی ہدایت دی گئی ہے حادثے کی وجوہات کاپتہ نہیں چل سکتا۔ اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایم و ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے موقع واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ موصول اطلاع کے مطابق گیس سلنڈر دھماکہ اتنا تیز تھا کہ مطبح کی دیوار اور چھت کو نقصان پہنچا ہے۔ چھت کے ملنے کے نیچے ہی دب کر طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔
یوپی اسمبلی انتخابات، ساتویں مرحلے میں 11 بجے تک 21.55 فیصدی ووٹنگ
لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ساتویں و آخری مرحلے کے تحت 9 اضلاع کی 54 سیٹوں پر جاری ووٹنگ میں صبح 11 بجے تک 21.55 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔ الیکشن کمیشن سے موصول اطلاع کے مطابق صبح گیارہ بجے تک سب سے زیادہ مئو میں 24.74 فیصدی رائے دہندگان نے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کیا ہے۔ وہیں 19.35 فیصدی ووٹنگ کے ساتھ غازی پور سب سے نچلے پائیدان پر رہا۔
اسرائیل میں تین دہائیوں کے بعد پولیو کا پہلا کیس
یروشلم: اسرائیلی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یروشلم میں ایک چار سالہ بچے میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک میں 1989 کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ متاثرہ بچے کو وقت پر قطرے نہیں پلائے گئے جس کی وجہ سے وہ پولیو سے متاثر پایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں بیماری کا منبع پولیو وائرس کی ایک قسم ہے، جو تبدیل ہوچکا ہے اور جن لوگوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی ہے ان کو یہ مرض لاحق ہو سکتے ہیں۔ وزارت نے ان لوگوں کے لیے معمول کے ٹیکے لگانے کی بروقت پیروی کرنے پر زور دیا جنہوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگائی ہے۔ معلومات کے مطابق یروشلم میں وزارت صحت کی علاقائی انتظامیہ نے اپنی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کی ووٹروں سے یوپی انتخابات کے آخری مرحلے میں ووٹ ڈالنے کی اپیل
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو ووٹروں سے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔ پی ایم مودی نے ٹوئٹ کیا، 'آج اتر پردیش میں جمہوریت کی عظیم قربانی کی تکمیل کا دن ہے۔ میری تمام ووٹروں سے اپیل ہے کہ اسمبلی انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیں اور ووٹنگ کا نیا ریکارڈ بنائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Mar 2022, 9:40 AM IST