دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے راشن کی ڈور اسٹیپ ڈلیوری اسکیم (مکھیہ منتری گھر گھر راشن یوجنا) کے معاملہ پر جائزہ میٹنگ طلب کی ہے۔ میٹنگ میں غذا اور ترسیل کے وزیر بھی موجود رہیں گے۔ مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کی اس اسکیم پر گزشتہ روز قدغن لگا دی تھی، جو کہ 25 مارچ کو لانچ ہونی تھی۔
Published: 20 Mar 2021, 8:29 AM IST
قبل ازیں، مرکزی حکومت نے دہلی حکومت کے سیکرٹری غذائی ترسیل کو ایک خط لکھ کر کہا کہ اس منصوبہ کو شروع نہ کیا جائے۔ مرکز نے اس کے پیچھے فوڈ سکیورٹی ایکٹ کا حوالہ دیا۔ مرکزی حکومت کے مطابق، فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت مرکزی حکومت راشن فراہم کر دیتی ہے اس لئے اس منصوبہ میں دہلی حکومت تبدیلی نہ کرے۔ خیال رہے کہ دہلی کی کیجریوال حکومت اس منصوبہ کے لئے ٹینڈر بھی جاری کر چکی تھی اور 25 مارچ سے اس کو لانچ کیا جانا تھا۔
Published: 20 Mar 2021, 8:29 AM IST
خیال رہے، کیجریوال حکومت نے کئی سرکاری منصوبوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے ڈور اسٹیپ ڈلیوری سہولیت شروع کی تھی۔ گزشتہ سال کورونا کے درمیان یہ سہولت شروع کی گئی تھی، جس کے تحت دہلی کے باشندگان 50 روپے کی معمولی فیس پر ڈرائیونگ لائسنس یا میرج سرٹیفکیٹ جیسے دستاویز گھر پر ہی حاصل کر سکتے تھے۔ اس منصوبہ کے بعد حکومت نے راشت کی ڈور اسٹیپ ڈلیوری شروع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
Published: 20 Mar 2021, 8:29 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Mar 2021, 8:29 AM IST
تصویر: پریس ریلیز