قومی خبریں

اہم خبریں LIVE: اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، پولیس تحقیقات شروع

<div class="paragraphs"><p>آدتیہ سنگھ راجپوت کی فائل تصویر</p></div>

آدتیہ سنگھ راجپوت کی فائل تصویر

 

انسٹاگرام

اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

ممبئی پولیس کے مطابق اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت اندھیری علاقہ واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور پولیس تحقیقات شروع ہو گئی ہے۔

Published: 22 May 2023, 10:40 AM IST

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی سے کی ملاقات

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج راجدھانی دہلی میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کو لوک سبھا انتخاب 2024 کے پیش نظر انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد کی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔ کرناٹک میں کانگریس کی زبردست کامیابی کے بعد یکساں نظریہ کی حزب مخالف پارٹیوں میں اتحاد کو لے کر سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

Published: 22 May 2023, 10:40 AM IST

جیل میں بند عآپ لیڈر ستیندر جین کی طبیعت بگڑی

حوالہ اور منی لانڈرنگ معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند عآپ حکومت کے سابق وزیر ستیندر جین کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ عآپ لیڈر کی طبیعت بگڑنے کی شکایت کے بعد انھیں فوری طور پر صفدر جنگ اسپتال لے جایا گیا ہے۔

Published: 22 May 2023, 10:40 AM IST

بجرنگ پونیا نے کہا کہ میں نارکو ٹیسٹ کے لیے تیار ہوں۔ یہ ٹیسٹ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرایا جائے۔ اس کے ساتھ ہیڈ کوچ کا بھی ٹیسٹ ہونا چاہیے۔

Published: 22 May 2023, 10:40 AM IST

اروناچل پردیش کے بعد آسام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

اروناچل پردیش کے بعد آسام میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ میانمار کے ساتھ اروناچل پردیش میں صبح 8.15 پر زلزلہ آیا اور تقریباً آدھے گھنٹے بعد آسام میں بھی زلزلہ آیا۔ آسام کے تیز پور میں 3.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ جبکہ اروناچل پردیش میں 4.5 کی شدت کا زلزلہ آیا۔

Published: 22 May 2023, 10:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 May 2023, 10:40 AM IST