پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی پر انصاف کی ذمہ داری ہو تو ہر فریق کو ایک جیسی توجہ دینی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’’ہم عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں۔ آج اس تاریخی اجتماع نے بتا دیا کہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ ساری پولیس اور رینجرز ہٹ جائے ہم اس سپریم کورٹ کی عمارت کی حفاظت کریں گے۔ کوئی مائی کا لعل میلی آنکھ سے بھی اس عمارت کو نہیں دیکھ سکے گا۔ اب فیصلہ پاکستان کےعوام کو کرنا ہے۔‘‘
Published: 15 May 2023, 10:40 AM IST
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی بیوی بشریٰ بی بی کو آج القادر ٹرسٹ معاملے میں لاہور ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو 23 مئی تک ضمانت دے دی ہے۔ حالانکہ لاہور ہائی کورٹ نے ابھی عمران خان کی ضمانت پر کوئی فیصلہ نہیں سنایا ہے۔
Published: 15 May 2023, 10:40 AM IST
کڈپا: آندھرا پردیش کے وائی ایس آر ضلع میں پیر کو ایک ایس یو وی اور لاری کی ٹکر میں سات یاتریوں کی موت اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ کڈپا- تڑی پاتری شاہراہ پر کونڈا پور منڈل کے یتوکوری گاؤں میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس یو پی میں 14 یاتری سوار تھے۔ وہ تروملا مندر میں پوجا کرنے کے بعد اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ کار اور لاری کے درمیان ٹکر کے سبب سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں علاج کے لیے تڑی پاتری کے جی جی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور شاہراہ پر ٹریفک بحال کر دیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
Published: 15 May 2023, 10:40 AM IST
سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی صبح وادی کشمیر کے پانچ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، سری نگر اور اننت ناگ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے این آئی اے جموں میں درج آر سی 5/2022 کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں این آئی اے نے اسی کیس کے سلسلے میں 9 مئی کو جموں وکشمیر میں 15 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Published: 15 May 2023, 10:40 AM IST
حیدرآباد: تلنگانہ کے کئی مقامات پر درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ کئی اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منچریال ضلع کے کونڈاپور میں 45.9، جنارم میں 45.8، جگتیال ضلع میں جینالو میں 45.5، کومرم بھیم آصف آباد ضلع کیرا امیری 45.4 اور نظام آباد ضلع میں موپکل 45.1 ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ تین دنوں کے دوران اعظم ترین حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا اور شمالی تلنگانہ کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 42 تا 44 ڈگری درج ہونے کا امکان ہے۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع میں درجہ حرارت 40 تا 42 ڈگری ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
Published: 15 May 2023, 10:40 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 May 2023, 10:40 AM IST