قومی خبریں

اہم خبریں: شیئر بازار میں کہرام، سنسیکس 900 پوائنٹس نیچے گرا، سرمایہ کاروں کو 4.25 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان

شیئر بازار
شیئر بازار 

شیئر بازار میں کہرام، سنسیکس 900 پوائنٹس نیچے گرا، سرمایہ کاروں کو 4.25 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان

ہندوستانی شیئر بازار پیر کے روز زبردست گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ سنسیکس جہاں 900 پوائنٹس نیچے گر کر بند ہوا، وہیں نفٹی 17200 کے بھی نیچے پہنچ گیا۔ اس گراوٹ کے سبب شیئر بازار میں آج سرمایہ کاروں کو تقریباً 4.25 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔

Published: 13 Mar 2023, 11:11 AM IST

راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں ہنگامہ، دونوں ایوان کی کارروائی کل تک کے لیے ملتوی

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوا۔ پہلے دن جہاں بی جے پی نے راہل گاندھی کے لندن میں دیے گئے بیانات کو ایشو بناتے ہوئے کانگریس کو گھیرا، وہیں اپوزیشن نے اڈانی پر ہنڈن برگ رپورٹ کا معاملہ اٹھایا۔ اس کے سبب پارلیمنٹ کے دونوں ایوان (لوک سبھا اور راجیہ سبھا) میں ہنگامہ جاری رہا۔ پہلی بار دو بجے تک ملتوی کرنے کے بعد جب ہنگامہ ختم نہیں ہوا تو دونوں ایوانوں کی کارروائی منگل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

Published: 13 Mar 2023, 11:11 AM IST

سپریم کورٹ نے ارکان اسمبلی خریدی معاملہ کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی

حیدرآباد: سپریم کورٹ نے بی آر ایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کی کوشش کے معاملہ کی سماعت 31جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے اس معاملہ کی سی بی آئی جانچ پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے 31 جولائی تک جانچ روکنے کے احکامات جاری کیے۔ سپریم کورٹ کی بنچ نے آئندہ سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔ ریاستی حکومت نے پہلے ہی کئی بار سی بی آئی تحقیقات پر روک لگانے کی درخواست کی ہے۔ سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو مسترد کر دیا۔ ہائی کورٹ کے پہلے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی تھی۔

Published: 13 Mar 2023, 11:11 AM IST

مودی راج میں جمہوریت کو کچلا جا رہا ہے… کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وہ خود یہاں جمہوریت کو کچل رہے ہیں اور ہر ایجنسی کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ وہ ملک کو آمریت کی طرح چلا رہے ہیں اور پھر یہ لوگ جمہوریت اور حب الوطنی کی بات کرتے ہیں۔

Published: 13 Mar 2023, 11:11 AM IST

بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے سے پہلے کانگریس ارکان پارلیمنٹ کی میٹنگ

نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کی صدارت میں بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے قبل آج کانگریس کے اراکین پارلیمنٹ کی میٹنگ ہوئی، جس میں اجلاس کے دوران پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا میٹنگ میں سونیا گاندھی کے علاوہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر چودھری کے ساتھ ہی پارٹی کے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان نے حصہ لیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ میٹنگ میں بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کے لیے پارٹی کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں کھڑگے نے کہا کہ کانگریس ایک چوکس اپوزیشن پارٹی ہونے کے ناطے حکومت سے اپنی ذمہ داری نبھانے اور سلگتے ہوئے مسائل پر بحث کا مطالبہ کرے گی۔ ضرورت پڑنے پر پارلیمنٹ میں عوامی مسائل پر بحث کے لیے حکومت پر دباؤ بھی ڈالا جائے گا۔

Published: 13 Mar 2023, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Mar 2023, 11:11 AM IST