ٹوکیو اولمپک میں میڈل جیتنے والے سبھی کھلاڑیوں کا آج دہلی کے اشوک ہوٹل میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور سبھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔ مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے اس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں کہا کہ ’’یہ شام اولمپک میں ہندوستان کا نام بڑھانے والے کھلاڑیوں کی شام ہے۔ میں سبھی میڈل یافتگان کو 135 کروڑ لوگوں کی طرف سے مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘ اولمپک کی تاریخ میں اتھلیٹک شعبہ میں ہندوستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا کے تعلق سے انھوں نے کہا کہ ’’نیرج چوپڑا آپ نے میڈل ہی نہیں، دل بھی جیتا ہے۔‘‘
Published: 09 Aug 2021, 3:29 PM IST
سری نگر: جنوبی ضلع اننت ناگ کے لال چوک میں پیر کو مشتبہ ملی ٹنٹوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ سرپنچ اور ان کی اہلیہ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ ملی ٹنٹ پیر کو سہ پہر کے وقت لال چوک علاقے میں واقع بی جے پی لیڈر و سرپنچ غلام رسول ڈار ساکن ریڈونی کولگام کی عارضی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور ان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں غلام رسول ڈار اور ان کی اہلیہ جوہرہ شدید زخمی ہوئے۔ دونوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے تمام چیکنگ پوائنٹس کو متحرک کیا گیا ہے۔ اس دوران بی جے پی کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غلام رسول ڈار بی جے پی کسان مورچہ کولگام کے صدر اور ایک سرپنچ تھے۔ انہوں نے غلام رسول اور ان کی بیوی کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہوں کو مارنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
Published: 09 Aug 2021, 3:29 PM IST
بیجنگ: چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں سے 80 ہزار سے زائد افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقے کے محکمہ آبی وسائل نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ صوبائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ شدید بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں بازونگ، نانچونگ اور لوزہو شامل ہیں، جہاں تقریباً 250 ملین یوآن کے نقصانات کا اندازہ ہے۔ چین میں شدید بارشوں سے 4,40,000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ چین کے صوبے سیچوان میں 6 سے 8 اگست تک 575 ملی میٹر بارش ہوئی۔
Published: 09 Aug 2021, 3:29 PM IST
بھوپال: مدھیہ پردیش اسمبلی کا مانسون سیشن آج شروع ہوا۔ پہلے دن ملکھا سنگھ سمیت محرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے اعزاز میں کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کردی گئی۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے مانسون سیشن کے پہلے دن خراج عقیدت کے دوران قبائلی ڈے کے سلسلے میں شوروغل ہوا۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اسے کانگریس کی بے بنیاد سیاست قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی ہی قبائلیوں کی خیرخواہ ہے۔
Published: 09 Aug 2021, 3:29 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 09 Aug 2021, 3:29 PM IST
تصویر: پریس ریلیز