راہل گاندھی کی طرف سے طلب کی گئی اپوزیشن لیڈران کی بریک فاسٹ میٹنگ ختم ہو گئی ہے۔ میٹنگ کے دوران تمام حزب اختلاف کی جماعتوں نے یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ لڑائی جمہوریت کی بقا کی ہے اور ہم متحد ہو کر لڑیں گے۔
دریں اثنا، راہل گاندھی نے کہا، ’’میرے خیال میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم تمام قوتوں کو یکجا کریں۔ تمام آوازیں (عوام کی) یکجا رہیں گی تو بی جے پی اور آر ایس ایس کے لئے انہیں دبانا مشکل ہو جائے گا۔‘‘
Published: 03 Aug 2021, 9:38 AM IST
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی دعوت پر کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ بریک فاسٹ میٹنگ میں شرکت کے لئے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے قائدین حزب اختلاف پہنچ چکے ہیں۔ راہل گاندھی بھی میٹنگ میں موجود ہیں۔ تاہم عام آدمی پارٹی کا کوئی لیڈر تاحال میٹنگ میں شرکت کے لئے نہیں پہنچا ہے۔
میٹنگ میں کانگریس کے علاوہ این سی پی، شیو سینا، آر جے ڈی، سماجوادی پارٹی، سی پی آئی ایم، سی پی آئی، آئی یو ایم ایل، آر ایس پی، کے سی ایم، جے ایم ایم، این سی، ٹی ایم سی اور ایل جے ڈی کے لیڈران موجود ہیں۔
Published: 03 Aug 2021, 9:38 AM IST
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی دعوت پر متعدد حزب اختلاف کے لیڈران بریک فاسٹ میٹنگ میں شرکت کے لئے دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کل پہنچ گئے ہیں۔ اس اجلاس کے دوران مانسون اجلاس کے حوالہ سے حکمت عملی بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بریک فاسٹ میٹنگ کے لئے ترنمول کانگریس، این سی پی سمیت کل 17 سیاسی جماعتوں کے لیڈران کی شرکت کی توقع ہے۔
Published: 03 Aug 2021, 9:38 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 03 Aug 2021, 9:38 AM IST
تصویر: پریس ریلیز