نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اتوار کے روز معاشی پیکیج کی پانچویں اور آخری قسط جاری کر دی۔ آخری قسط میں بھی مودی حکومت کی طرف سے کیے کاموں کا ہی ذکر زیادہ تھا اور نئے اعلانات کم ہی نظر آئے۔ اس قسط میں وزیر خزانہ نے منریگا، اسکولی تعلیم، صحت، عوامی شعبہ کی کمپنیوں اور چھوٹی صنعتوں سے مععلق کچھ ضوابط کی تبدیلی پر توجہ دی گئی۔
Published: 17 May 2020, 3:11 PM IST
وزیر خزانہ نے کہا ’’ملک کی صحت سے متعلق پی ایم مودی نے 15000 کروڑ کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں سے 4113 کروڑ ریاستوں کو دیئے گئے ہیں۔ اس میں سے 3750 کروڑ روپے ضروری اشیا پر خرچ ہوئے اور 505 کروڑ روپے ٹیسٹنگ لیب اور کٹس پر خرچ ہوئے ہیں۔‘‘
Published: 17 May 2020, 3:11 PM IST
سیتارمن نے اپنی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’آج ہمارے پاس پی پی ای کے 300 سے زیادہ گھریلو مینوفیکچررز موجود ہیں، اس وبا سے پہلے ہمارے پاس اس کا ایک بھی مینوفیکچر بھی نہیں تھا۔ ہم پہلے ہی 51 لاکھ پی پی ای اور 87 لاکھ این۔ 95 ماسک اور 11.08 کروڑ ہائیڈروکسی کلوروکوین کی گولیاں فراہم کر چکے ہیں۔
Published: 17 May 2020, 3:11 PM IST
وزیر خزانہ نے کہا ’’مرکزی حکومت نے دیہی علاقوں میں روزگار کے لئے اسکیم ’منریگا‘ کے بجٹ میں بہت بڑا اضافہ کیا ہے۔ منریگا بجٹ میں 40 ہزار کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل منریگا کا بجٹ 61 ہزار کروڑ تھا، اب اس میں 40 ہزار کروڑ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ مہاجر مزدور دیہات میں جانے کے بعد منریگا کے تحت اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔‘‘
Published: 17 May 2020, 3:11 PM IST
وزیر خزانہ سیتارمن نے کہا کہ اسکول لاک ڈاؤن میں بند کر دیئے گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں حکومت آن لائن تعلیم پر زور دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی ٹی ایچ میں مزید 12 نئے چینلز شامل کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ 4 گھنٹے کا مواد فراہم کریں، جسے لائیو چینلوں پر دکھایا جا سکے۔
Published: 17 May 2020, 3:11 PM IST
وزیر خزانہ نے بتایا کہ 100 اسکولوں کو آن لائن کورسز کی منظوری دی گئی ہے۔ نیز، ’پی ایم ای ودیا‘ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔ معذور (مختلف اہلیت رکھنے والے) بچوں کے لئے بھی آن لائن کورس چلایا جائے گا۔ سیتارمن نے بتایا کہ لاکڈائن میں بچوں پر دباؤ پڑتا ہے، لہذا بچوں کو نفسیاتی طور پر صحت مند رکھنے کے لئے بھی پروگرام شروع کیے جائیں گے۔
Published: 17 May 2020, 3:11 PM IST
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے چھوٹی صنعتوں کے حوالہ سے بھی اعلان کیا۔ انہوں کہا کہ کمپنی قانون کی بیشتر دفعات کو مجرمانہ زمرے سے باہر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال کے لئے دیوالیہ قرار دینے کے عمل پر روک لگائی جائے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ قرض کی ادائیگی نہ کر پانے پر ایک سال تک کسی کو دیوالیہ قرار نہیں دیا جائے گا۔ چھوٹی صنعتوں کے دیوالیہ پن کی حد بھی ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کر دی جائے گی۔
Published: 17 May 2020, 3:11 PM IST
Published: 17 May 2020, 3:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 May 2020, 3:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز