سری نگر: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ناگہ بل چندوسہ علاقے میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک ملی ٹنٹ معاون کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملی ٹنٹئوں کی نقل و حمل کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی 52 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے ناگہ بل چندوسہ کی شرانز کراسنگ پر ناکہ لگا دیا۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ اس دوران شرانز سے ناگہ بل کی طرف آ رہے ایک مشتبہ شخص نے ناکے کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ 'تلاشی کے دوران اس شخص کی تحویل سے ایک گرینیڈ بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو حراست میں لے لیا گیا'۔
Published: undefined
بیان کے مطابق گرفتار شدہ کی شناخت محمد اشرف میر ولد محمد شفیع میر ساکن لری ڈورہ چندوسہ کے بطور کی گئی ہے جو لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم کے ساتھ ملی ٹنٹ معاون کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ گرفتار شدہ ملی ٹنٹ معاون ایک سرنڈر کرنے والا ملی ٹنٹ ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں انڈین آرمز ایکٹ اور یو اے (پی) ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن چندوسہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined