سری نگر: سیکورٹی فورسز نے شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک فوجی ترجمان نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اتوار کی شام کرناہ علاقے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک واقع دھنی گاؤں میں ایک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
Published: undefined
فوجی ترجمان نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں 5 اے کے رائفلز، 6 اے کے میگزین،7 پستول اور 9 پستول میگزین شامل ہیں۔ موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس علاقہ پر پاکستانی فوجی چوکیوں کی بھی براہ راست نظر گزر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ بیان کے مطابق کرناہ علاقے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران 16 ہتھیار اور 50 کلو منشیات بر آمد کیے گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز