نئی دہلی: جس طرح سے انڈین نیشنل کانگریس میں راہل گاندھی کی فکر پر عمل کے سبب نوجوانوں کو مسلسل آگے بڑھانے اور نئے چہروں کو موقع فراہم کرنے کا سلسلہ قائم ہوا ہے، اسی طرح صوبائی اور ضلعی یونٹوں میں بھی نوجوانوں کے آگے آنے اور کانگریس میں کام کرتے ہوئے سیاست میں پوری طرح شامل ہونے کی ایک لہر قائم ہو چکی ہے۔
Published: undefined
بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد نے حسن دانیال عرف ابوزر کو سابق رکن اسمبلی اور کانگریس کے قد آور لیڈر چودھری متین احمد کی موجود گی میں بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری نامز د کیا۔ اس موقع پر چودھری زبیر احمد نے کہا کہ کسی بھی قوم و ملت کا بیش قیمتی سرمایہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں اور ان کے کاندھوں پر ہی بہتر مستقبل بنانے کی بڑی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔
Published: undefined
چودھری زبیر احمد کا کہنا ہے کہ کسی بھی تنظیم کو اگر بہتر ڈھنگ سے چلانا ہے تو اس میں نوجوانوں کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم سب کے لیڈر راہل گاندھی جی ہمیشہ نوجوانوں کی بہتری اور ان کے مستقبل کو سنوارنے کی فکر میں لگے رہتے ہیں۔ ہر جگہ کی طرح سیلم پور اسمبلی حلقہ میں بھی نوجوان بڑی تعداد میں کانگریس میں شرکت کر رہے ہیں۔ آج بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی میں ایسے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو شامل کیا جا رہا ہے جو نہ صر ف کانگریس پارٹی کے کارواں کو آگے بڑھائیں گے بلکہ پورے جوش و جذبہ کے ساتھ کام کریں گے۔ حسن دانیال عرف ابوزر کافی سرگرم نوجوان ہیں ان کی سرگرمیاں دیکھ کر ہی انہیں ضلع میں جنرل سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
Published: undefined
سابق رکن اسمبلی چودھری متین احمد نے اس موقع پر کہا کہ آج کانگریس پارٹی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہو رہی ہے۔ ایسا اس لئے بھی ہو رہا ہے کیونکہ کانگریس پارٹی نے ملک کی تعمیر و ترقی میں جو کردار ادا کیا ہے اس کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جب ہم کانگریس کے ترقیاتی ماڈل پر نظر ڈالتے ہیں تو پاتے ہیں کہ ہندوستان میں سبز انقلاب سے لے کر آئی ٹی انقلاب تک، سبھی کی بنیاد کانگریس ہی ہے۔ آج تیزی کے ساتھ بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری نے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے پر مجپور کر دیا ہے اور وہ سمجھ چکے ہیں کہ کانگریس پارٹی ہی ان کو روزگار دے سکتی ہے اور ان کے ترقی کی راہیں ہموار کر سکتی ہے۔
Published: undefined
حسن دانیال نے کانگریس لیڈران و کارکنان کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس میں ابتدا سے ہی ہیں، لیکن اب جو ذمہ داری ضلع چودھری زبیر احمد نے انہیں سونپی ہے اس کو وہ بخوبی نبھائیں گے اور دوگنی محنت سے کام کریں گے۔ ڈیلی گیٹ سید ناصر جاوید نے کہا کہ جب سے بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کی کمان چودھری زبیر احمد نے سنبھالی ہے، تب سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کانگریس پارٹی میں شامل ہو رہی ہے اور یہ کانگریس کیلئے اچھی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں سینئر کانگریسی لیڈران کی رہنمائی اور نوجوانوں کی محبت کی بدولت سب سے زیادہ کانگریس کی ممبرشپ بھی اسی ضلع میں ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز