قومی خبریں

لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ وائناڈ کی بحالی کا عمل جاری، سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ وائناڈ آہستہ آہستہ معمول کی جانب گامزن ہے۔ تمام برادریوں اور تنظیموں کی مشترکہ کوششیں حوصلہ افزا ہیں اور اب یہاں سیاحت کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے

<div class="paragraphs"><p>وائناڈ کا دورہ کرتے ہوئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی / فائل تصویر / آئی این سی</p></div>

وائناڈ کا دورہ کرتے ہوئے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی / فائل تصویر / آئی این سی

 

کیرالہ کے وائناڈ میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور لوگوں کو بہت نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس سانحہ سے نہ صرف جانی و مالی نقصان ہوا بلکہ لوگوں کی زندگیاں بھی متاثر ہوئیں۔ دریں اثنا، اتوار کے روز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ وائناڈ آہستہ آہستہ معمول کی طرف گامزن ہے۔

Published: undefined

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا گیا جس میں راہل گاندھی وائناڈ کے لوگوں سے بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں راہل گاندھی لوگوں سے پوچھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کہ وائناڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد کیا صورتحال ہے اور بچاؤ کا کام کیسے چل رہا ہے؟ وہ لوگوں کو غور سے سنتے اور ان کے خدشات کو سمجھتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس ویڈیو کے ذریعے راہل گاندھی وائناڈ کے لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

راہل گاندھی نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد تمام طبقات اور تنظیموں کو امدادی کاموں میں تعاون کرتے ہوئے دیکھنا بہت حوصلہ افزا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب لوگ اکٹھے ہوئے ہیں اور وائناڈ کے لوگوں کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ وائناڈ جلد ہی اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ہندوستان اور دنیا بھر کے سیاحوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔

Published: undefined

راہول گاندھی نے لکھا، ’’وائناڈ لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی تباہی سے آہستہ آہستہ ابر ہو رہا ہے۔ تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، لیکن تمام برادریوں اور تنظیموں کے لوگوں کو امدادی سرگرمیوں میں اکٹھا ہوتے دیکھنا حوصلہ افزا ہے۔ ایک اہم پہلو پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں، جو وائناڈ کے لوگوں کافی مدد کرے گا اور وہ ہے سیاحت۔ بارشیں رکنے کے بعد یہ ضروری ہے کہ ہم اس خطے میں سیاحت کو بحال کریں اور لوگوں کو یہاں آنے کی دعوت دینے کے لیے اقدام کریں۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے کہا، ’’یہ بات ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ صرف وائناڈ کے ایک مخصوص علاقے تک محدود تھی نہ کہ پورے علاقے تک۔ وائناڈ ایک شاندار جگہ ہے اور جلد ہی اپنے قدرتی پرکشش مقامات کے ساتھ ہندوستان اور دنیا بھر کے سیاحوں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔ جیسا کہ ہم نے ماضی میں کیا ہے، آئیے ایک بار پھر خوبصورت وائناڈ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کرنے کے لیے یکجا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined