قومی خبریں

ملازمت کے بدلے زمین گھوٹالہ معاملے میں ای ڈی نے لالو اور تیجسوی کے خلاف ضمنی فرد جرم داخل کیا

یہ معاملہ 2004 سے 2009 کے درمیان کا ہے جب لالو پرساد وزیر ریل تھے اور مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ریلوے کے مغرب وسطیٰ زون میں گروپ ڈی کی تقرری ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>لالو پرساد اور تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

لالو پرساد اور تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

 

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ملازمت کے بدلے زمین گھوٹالہ معاملے میں سابق وزیر ریل لالو پرساد، ان کے بیٹے تیجسوی یادو اور 8 دیگر ملزمین کے خلاف منگل کو ایک ضمنی فرد جرم داخل کیا۔ ضمنی فرد جرم اسپیشل جج وشال گوگنے کے سامنے داخل کیا گیا ہے جنھوں نے معاملے پر آئندہ سماعت کے لیے 13 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے۔

Published: undefined

جانچ ایجنسی کے مطابق یہ معاملہ 2004 سے 2009 کے درمیان کا ہے جب لالو پرساد وزی رریل تھے اور مدھیہ پردیش کے جبل پور میں ریلوے کے مغرب وسطیٰ زون میں گروپ ڈی میں تقرریاں ہوئی تھیں۔ الزام ہے کہ ریلوے میں بھرتی ہونے والے لوگوں نے ملازمت کے بدلے آر جے ڈی چیف کے رشتہ داروں اور قریبی لوگوں کو بطور تحفہ زمین دی تھی۔

Published: undefined

اس معاملے میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ مقامی ریلوے میں کچھ ایسی متبادل تقرریاں ہوئیں جن کے لیے اشتہار یا کوئی پبلک نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، پھر بھی پٹنہ کے تقرر شدہ اشخاص کو ممبئی، جبل پور، کولکاتا، جئے پور اور حاجی پور واقع مختلف مقامی ریلوے میں متبادل کی شکل میں تقرری ملی۔ جانچ ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے ریلوے میں ملازمت دینے کے لیے ایک بالواسطہ طریقہ اختیار کیا جس میں امیدواروں کو پہلے متبادل کی شکل میں مقرر کیا گیا، اور بعد میں انھیں مستقل کر دیا گیا۔ جانچ کے دوران مقرر ہوئے امیدواروں کی فہرستوں والی ایک ہارڈ ڈسک بھی برآمد کی گئی۔ سی بی آئی نے 18 مئی 2022 کو سابق مرکزی وزیر ریل اور ان کی بیوی، دو بیٹیوں اور نامعلوم پبلک سرونٹس سمیت کچھ دیگر کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined