قومی خبریں

سون بھدر: زمین کے تنازعہ میں خونیں تصادم، فائرنگ میں 9 افراد ہلاک

سونبھدر کے گھوراول علاقے میں بدھ کو زمینی تنازعہ کے بعد دوگروپوں کی درمیان ہوئی فائرنگ میں تین خواتین سمیت 9 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے تین کی حالت کافی نازک ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سون بھدر: اتر پردیش کے سون بھدر میں زمین کے تنازعہ میں دو فریقین میں زبردست خونیں تصادم ہوا۔ دونوں جانب سے چلی تابڑ توڑ فائرنگ میں تقریباً 9 افراد کی جان چلی گئی، جبکہ تقریباً 20 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ ہلاک شدگان میں 4 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔

Published: undefined

پولس کے مطابق یہ حادثہ موریہ گاؤں کے پردھان اور مقامی لوگوں کے درمیان ہوا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق واقعہ کا اہم سبب زمین ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع کے سینئر پولس افسران موقع واردات پر پہنچ چکے ہیں۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق گھوراوال تھانہ کے اوبھا گاؤں میں دو فریقین کے درمیان کئی برسوں سے زمین کو لے کر تنازعہ چل رہا تھا۔ بدھ کی شام کو ایک فریق نے دوسرے فریق کے لوگوں کی لاٹھی ڈنڈوں سے پٹائی کی۔ اس واقعہ سے تیش میں آئے دوسرے فریق کے لوگوں نے ہتھیار نکال کر تابڑ توڑ فائرنگ شروع کر دی، جس میں دونوں فریقین کے 9 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔ پردھان فریق اور گاؤں کے دوسرے فریق میں زمین کو لے کر رنجش چل رہی تھی۔ بدھ کو دونوں فریقین میں بحث شروع ہوئی جو بعد میں مسلح خونیں تصادم میں تبدیل ہو گئی۔

Published: undefined

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس خونیں تصادم پر رپورٹ طلب کر لی ہے۔ علاوہ ازیں زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کے ڈی جی پی (ڈائریٹر جنرل آف پولس) کو حکم دیا ہے کہ وہ اس معاملہ پر ذاتی طور سے نظر رکھیں اور واقعہ کی جانچ کرائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined